BEST IMAGE

کسی گاؤں میں ایک بہت ہی عبادت گزار شخص رہتا تھا جو لوگوں کو دین و دنیا کے مسائل بتاتا اور انہیں نیکی کی تلقین اور برائی سے بچتے رہنے کی ہدایت کیا کرتا۔ گاؤں والوں کیلئے اللہ کا یہ بندہ کسی نعمت سے کم نہیں تھا اور وہ ہر مسئلے میں اس سے راہنمائی لیتے۔
پھر ایک دن۔۔۔۔اس گاؤں کو ایک ایسے طوفان نے آ گھیرا جس کی شدت گاؤں والوں نے پہلے کبھی نہ دیکھی تھی۔ گاؤں تھا کہ طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے ڈوبتا ہی جارہا تھا۔ یہاں سے نکلنے کی بس ایک ہی سبیل کشتیاں تھیں، اور جن لوگوں کے پاس اپنی کشتیاں تھیں وہ ان پر سوار محفوظ علاقوں کی طرف بھاگ رہے تھے۔
گاؤں کے کچھ لوگ اپنی کشتی پر سوار اس عبادت گزار کے گھر کے قریب سے گزرے تو اسے آواز دی کہ ہمارے ساتھ کشتی میں آ جاؤ۔ اس بزرگ کا جواب تھا کہ تم لوگ جاؤ، میرا اللہ میری مدد کرے گا اور مجھے بچا لے گا۔
ان لوگوں کے جانے کے بعد کچھ اور لوگ بھی یہاں سے گزرے جنہوں نے اس بزرگ کو اپنی مدد کی پیشکش کی مگر اس کا وہی جواب تھا تم لوگ جاؤ، میرا اللہ میری مدد کرے گا اور مجھے بچا لے گا۔
ان کے بعد ایک اور خاندان کا اس بزرگ کے گھر کے قریب سے گزر ہوا، انہوں نے اپنی کوشش کی کہ اس بزرگ کو اپنے ساتھ لے لیں مگر اس کا وہی جواب تھا کہ تم لوگ جاؤ، میرا اللہ میری مدد کرے گا اور مجھے بچا لے گا۔
طوفان ختم اور سیلابی پانی خشک ہوا تو جب گاؤں کے لوگ واپس اپنے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہوئے، انہوں نے اس بزرگ کو مردہ پایا، اس کی لاش اس کے مکان میں پڑی تھی۔ لوگوں کیلئے جہاں یہ بات باعثِ صدمہ تھی وہیں حیرت کا سبب بھی تھی کہ آخر اللہ تعالٰی نے اس کی مدد کیوں نہ کی؟
ابھی لوگ اسی بحث میں الجھے ایک دوسرے کو مورد الزام یا تقدیر کو کوس ہی رہے تھے کہ ایک نیک نوجوان ادھر سے گزرا، اس نے سارے گاؤں والوں کو چپ کراتے ہوئے کہا.. "کون کہتا ہے کہ اللہ پاک نے اس آدمی کی طرف مدد نہیں بھیجی۔ اللہ تعالٰی نے تین خاندانوں کو یکے بعد دیگرے اسے بچانے کیلئے بھیجا مگر اس نے وہ مدد قبول کرنے سے انکار کیا اور طوفان میں ہلاک ہو گیا۔"
اس قصے میں یہ حکمت بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اللہ تعالٰی مافوق الفطرت یا وہم و گمان سے بعید طریقوں سے عموماً کسی کی مدد نہیں کرتے بلکہ انسان کیلئے اسباب پیدا فرما دیتے ہیں تاکہ بندہ ان اسباب کی مدد سے اجتہاد کرتے ہوئے اپنا راستہ بنائے


We are DARAZ.PK  family guaranteed( site product+same price)
، منگوانا چاہیں   (cash on delivery)کو گھر پر Daraz Productsاگر آپ ان 
- پر رابطہ کرکے منگوا سکتے ہیں  gmail, messenger یا inbox ہمیں 
Wazaif Al Saleheen Local Page
Rs.  300
Key Features
Book Type: Paperback
Number Of Pages:190
Publisher: Iqra Quran Company
Lanuage: Urdu
Published: 25
Edition: 1



0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top