HONEY BENIFITS IMAGE

شہد کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند فوائد



الرجیز دور بھگاتا ہے
شہد جلد کے لیے بے حد مفید ہے ۔ اس کو پانی میں ڈال کر پینے سے جلد اندر سے صاف ہوجاتی ہے ۔ جلد پر ہونے والی الرجی کو دور کرنے کے لیے شہد کا پانی بے حد فائدے مند ہے ۔ اس سے جلد کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اور خشکی بھی نہیں بن پاتی ۔ 


جسم کو طاقت ملتی ہے
یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ جسم میں مناسب نمی بنی رہے تو وہ توانا اور تندرست رہتا ہے ۔ سارا دن چاق و چوبند رہنے کے لیے صبح اٹھ کے شہد کا پانی پینا مفید ہے ۔ جو لوگ دن بھر میں سست اور جھومتے رہتے ہوں وہ شہد کے پانی کو ضرور اپنی غذا کا حصہ بنائیں - 


امراض قلب سے محفوظ رکھتی ہے
شہد دل کو جوان اور تندرست رکھتا ہے ۔ شہد کے ساتھ اگر دارچینی بھی گرم پانی میں ڈال دی جائے تو اس پانی کے استعمال سے دل کی شریانیں کھل جاتی ہیں جس سے خون بہتر طریقے سے جسم میں دوڑ سکتا ہے ۔ اس مکسچر سے کولیسٹرول لیول بھی درست رہتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق شہد کے پانی کا باقائدگی سے استعمال کولیسٹرل کو دس فیصد تک کم کر سکتا ہے ۔ تھوڑے سے گرم پانی میں ایک سے دو چمچ شہد اور ایک تہائی دارچینی پاؤڈر ڈال کر پئیں ۔ 


قوت مدافعت بہتر بنا تا ہے
شہد طاقت کا خزانہ ہے ۔ اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے ۔ شہد کا پانی جراثیم اور بیکٹیریا کے خلاف کسی اینٹی بائیو ٹک کی طرح کام کرتا ہے ۔ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے شہد کا پانی باقائدگی سے پئیں ۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top