tips image


آلو نہایت صحت بخش غذا ہے۔آلو ہمیشہ تازہ خریدنا چاہئیں۔ آلو اگر ہرے ہوگئے ہوں تو سبز حصہ الگ کردیں۔ کیونکہ اس کا مزہ کڑوا ہوتا ہے۔ آلو تاریک اور خشک جگہ پر رکھنے چاہئیں۔

آلو میں نمکیات، روغن، پروٹین اور وٹامنز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کئی بیماریوں کے خاتمے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ سبزیوں میں آلو کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ قدرت نے اس سبزی میں بے پناہ قوت اور لذت رکھی ہے۔ آیئے ہم آپ کو اس کے کچھ فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔

فوائد :

1) ایگزیما میں آلو کا رس لگانا فائدہ مند ہے۔

2) جلی ہوئی جلد پر اگر فوری طور پر آلو کاٹ کر ملا جائے تو جلد نہ صرف محفوظ رہتی ہے بلکہ نشان بھی مٹ جاتا ہے۔ 

3) اُبلے آلو کا استعمال بچوں کے لاغرپن اور کمزوری کا بہترین علاج ہے۔ 

4) آلو میں پائے جانے والے میگنیشیم کی وجہ سے ابلا ہوا آلو بغیر نمک کے کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔ 

5) ایک یا دونوں گردوں میں پتھری ہونے پر آلو کھانے اور آلو کا پانی پیتے رہنے سے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتی ہے تمام دن پانی کا زیادہ استعمال بھی ضروری ہے۔آلو میں موجود میگنیشیم پتھری کو توڑتا ہے اور نئی پتھری نہیں بننے دیتا۔ 

6) گردوں کے درد اور پتھری کیلئے بھنے ہوئے آلو اور مولی ہم وزن لے کر ان میں سونف، نمک اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنا مفید ہے۔ 

7) آلو چونکہ الکلی ہے لہٰذا باقاعدہ ابلے ہوئے آلو کھانے سے تیزابیت کم ہو جاتی ہے۔ 

8) کچے آلو کا رس پینا سینے کی جلن میں مفید ہے -

9) گرم مصالحوں کے ساتھ اس کا استعمال زیادہ محفوظ ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top