گلیسرین کے حیرت انگیز فوائد :
جلد کی حفاظت :
گلیسرین میں چند قطرے پانی شامل کر لیا جائے تو یہ آپ کی جلد کے لیے بہترین موئسچرایزر ثابت ہوتا ہے۔
بالوں کی حفاظت :
سردیوں کے موسم میں بالوں کا روکھا پن اور ان کا پھول جانا خواتین کے لیے ایک مسئلہ بن جاتا ہے ۔ خاص طور سے باہر جاتے وقت وہ پریشان ہی رہتی ہیں کہ بالوں کو کس سٹائل میں سیٹ کریں ۔ کیونکہ لاکھ تدبیروں کے باوجود ان کے بال بکھرے بکھرے سے اور پھولے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ اس کی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونا ہے لہذا اس مسئلے کے حل کے لیے گلیسرین میں برابر کی مقدار میں پانی شامل کر لیں اور اس محلول کو اپنے بالوں میں تھپتھپالیں ۔ یہ آپ کے لیے بہترین کنڈیشنر کاکام دے گا اور آسانی سے سنور جائیں گے ۔ یہ ترکیب گھنگھریالے بالوں کو سلجھانے اور سنوارنے کے لیے بھی کافی کار گرثابت ہوتی ہے ۔
آنکھوں کی حفاظت :
گلیسرین کا ایک حیرت انگیز استعمال اور اس کا فائدہ یہ ہے اسے آپ انڈر آئی کریم کے طور پر بھی استعمال کرسکتی ہیں اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے ہیں تو ان سے نجات پانے کے لیئے رات سونے سے پہلے ان پر گلیسرین لگائیں ۔ اس سے حلقے ختم ہوجائیں گے
زخموں کی دیکھ بھال :
گلیسرین کی ایک حیرت انگیز خاصیت کے بارے میں بہت کم خواتین جانتی ہوں گی کہ یہ کسی چوٹ یازخم کے مندمل ہونے کا عمل تیز ترکر دیتی ہے اور گلیسرین کی یہ خوبی محض چھوٹے موٹے زخم یا خراشوں پر ہی کار گرنہیں اسے بڑے زخموں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ اس میں جلد کے خلیوں اور ہافتوں کو مرمت کرنے کی بیش بہاصلاحیت پائی جاتی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.