٭کنگھیاں اور برش صاف کرنے کے لیے بیکنگ پاؤڈر اور گرم پانی ملا کر اس محلول میں کنگھیاں اور برش دھو لیجیے ۔
٭آئینے پر ہیئر سپرے کرنے کے بعد کسی نرم کپڑے پر ذرا سی سپرٹ لگا کر اس کی مدد سے آئینہ صاف کر لیں ۔
٭دروازوں کے ہینڈل ،بجلی کے بورڈ اور ٹیلی فون کے ڈائل ایسے مقامات ہیں جن پر ہر کسی کے ہاتھ ہر وقت لگتے ہیں چنانچہ یہاں جراثیم کی مستقل قیام گاہیں بن جاتی ہیں اس لیے ان کو جراثیم کش ادویات سے باقاعدہ صاف کرتے رہنا چاہئے ۔۔۔۔تازہ لیموں کاٹ کر اس پر نمک چھڑکئے اور پھر لیموں کو کٹی ہوئی جانب سے سنگِ مرمر کی اشیاء پر لگنے والے داغ پر نرمی سے ملئے ورنہ اس کی پالش اتر جائے گی ۔بعد میں صابن اور پانی سے دھو لیں ۔
٭کندہ کاری والے فرنیچر کے لیے پرانے ٹوتھ برش کو فرنیچر پالش میں ڈبو کر استعمال کیجیے،برش احتیاط سے اور نرمی سے لگائیے ۔
زنگ صاف کرنا
*اگر چھری یا کسی چیز پر زنگ لگ جائے تو سرکہ روئی میں لگا کر چیزوں پر ملیں ۔زنگ اتر جائے گا ۔
*کپڑے پر اگر زنگ کا داغ لگ جائے تو نمک اور لیموں کا عرق ملا لیں اور کچھ دیر بعد صابن سے دھو لیں ۔
سیاہی کا داغ
*کالی سیاہی کے داغ کے اوپر ٹماٹر ملیں اور واشنگ پاؤڈر سے دھو کر استری کرلیں۔
* نیلے رنگ کی سیاہی پر دودھ اور لیموں کا رس لگائیں پھر دھو کر استری کرلیں۔
* بال پوائنٹ کے نشان پر ہری مرچ لگائیں۔ پھر دھو کر استری کر لیں۔
* ہئیر اسپرے سے بال پوائنٹ کے نشان صاف ہو جاتے ہیں۔
پینٹ کے نشان
*آئل پینٹ کے نشان سوکھنے سے پہلے تھنر سے صاف کریں۔ تھنر کو اچھی طرح پینٹ میں ملیں تاکہ پینٹ نرم ہو کے نکل جائے۔ پھر اس کو تیز ڈیٹرجنٹ سے دھو لیں۔
* ڈسٹمپر سوکھنے سے پہلے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ پھر تیز ڈیٹرجنٹ سے دھو لیں۔
کیچپ، چاکلیٹ، کوکو، میک اپ کے داغ
*کیچپ، چاکلیٹ، کوکو اور میک اپ کے داغ دور کرنے کے لیے دھبے کو پہلے کسی اچھے قسم کے تیز لیکوئیڈ ڈیٹرجنٹ (strong liquid detergent) سے صاف کر لیں۔ اس سے دھبے کی چکنائی صاف ہو جائے گی۔ پھر پانی میں بلیچ ملا کر دھبے کا نشان صاف کر لیں۔ بلیچ استعمال کرنے سے پہلے کپڑے کے کسی چھپے ہوئے حصہ پر اس کو لگا کر یقین کرلیں کہ کپڑے کا رنگ خراب نہیں ہوتا۔
پھپھوندی کا داغ
*ٹماٹر کے رس میں نمک ملا کر داغ پر لگائیں دھوپ میں دو گھنٹے کیلئے رہنے دیں اور دھو لیں۔
خون کے دھبے
*خون کے دھبے صاف کرنے ہوں تو کپڑے کو خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو کر ملیں۔ پھر دھبے کے اوپر بورک پاؤڈر یا امونیا اور گلیسرین لگا کر دس منٹ بعد دھو کر استری کر لیں۔
چائے، کافی اور جوس کے دھبے
*کپڑوں یا چادر وغیرہ پر چائے یا کولڈ ڈرنک گر جائے تو فوراً نمک ڈال کر برف مل دیں پھر دھو کر استری کرلیں دھبے غائب ہو جائیں گے۔
*چائے، کافی اور جوس کے نشان صابن سے ہرگز نہ دھوئیں۔ صرف ڈئٹرجنٹ استعمال کریں۔ اگر فوری طور پر دھونا ممکن نہ ہو تو کاغذ یا سوکھے کپڑے میں جذب کرکے گیلے صاف کپڑے سے صاف کر لیں۔
آئس کریم کے داغ
*آئس کریم کے داغ پر بورک پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ گلیسرین میں ملا کر لگائیں پھر واشنگ پاؤڈر سے دھو کر استری کرلیں۔
چکنائی کے داغ
*گرم کپڑوں کے چکنائی کے داغ پر دہی لگا کر صاف کر لیں۔ دھبے صاف ہو جائیں گے۔
لپ اسٹک کے نشان
*لپ اسٹک کے نشان پر ہیئر اسپرے کا چھڑکاؤ کریں اور اس پر کپڑے دھونے کے صابن کا جھاگ لگائیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھو کر فوراً استری کر لیں۔
سلائی کا نشان
*کپڑے پر سلائی کرتے وقت جو نشان لگایا جاتا ہے اس کو دور کرنے کے لیے پانی تیز گرم کریں جب بھاپ نکلنے لگے تو نشان کو سامنے رکھ کر بھاپ دیں جس سے نشان غائب ہو جائے گا۔
مختلف دھبے دور کرنے کے لیے فوری اقدامات
*داغ اگر گیلا ہے تو صاف تولیے یا کاغذ سے جذب کر لیں۔ پھر سفید تولیے سے ملیں۔ اگر نشان صاف نہ ہو تو دھبے صاف کرنے کا اسپرے جو بازار میں دستیاب ہے استعمال کریں۔
*اگر جلدی میں چکنائی کا داغ صاف کرنا ہو تو اس پر بے بی پاؤڈر مل کر استری کر لیں۔ داغ اگر بالکل صاف نہیں تو ہلکا ہو جائے گا۔
*اگر ریسٹورنٹ میں کپڑوں پر کچھ گر جائے تو نیپکن کو سوڈا میں ڈبو کر نشان صاف کر لیں۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.