رنگ گورا کرنے کے قدرتی اور آزمودہ نسخے
اگر آپ اپنا رنگ گورا کرنا چاہتے ہیں تو کیمیکل سے بھری ہوئی کریموں سے بچ کررہیں اور ذیل میں بتائے ہوئے قدرتی نسخوں کے ذریعے یہ مقصد حاصل کریں۔
دہی
دہی میں قدرت نے یہ صلاحیت رکھی ہے کہ اس کو جلد پر لگانے سے جلد تروتازہ اور چمکدار ہوجاتی ہے۔تھوڑی سے دہی کو چہرے پر لگائیں اور چند منٹ تک مساج کریں۔اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں۔چند ہی دنوں میں آپ کو واضح فرق محسوس ہونے لگے گا۔
آپ چاہیں تو چند قطرے لیموں کا رس ملاکر مساج کریں،یہ بھی جلد کو بہت زیادہ فائدہ دے گا۔
اورنج
وٹامن سی سے بھرپور اس پھلا کاستعمال بھی آپ کی جلد کو تازہ رکھے گا۔دو چمچ اورنج جوس لے کر اس میں ہلدی کی چٹکی ڈالیں،رات کو سونے سے قبل اس محلول کو چہرے پر لگائیں اور آدھ گھنٹے بعد دھو لیں۔آپ چاہیں تو اسے اپنے بازﺅں اور ٹانگوں پر بھی لگا سکتے ہیں۔
بیسن
یہ چہرے اور جلد کے لئے بہت ہی مفید ہے۔بیسن کو عرق گلاب میں مکس کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر چہرے کو دھولیں،چند دنوں میں اس کے استعمال سے آپ کی جلد تروتازہ ہوجائے گی۔
شہد
جلد کے خشک ہونے کی وجہ سے یہ بری لگتی ہے لیکن اگر شہد کا استعمال کیا جائے تو جلد پرنم اور چمکدار ہوجاتی ہے۔خالص شہد کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
لیموں
لیموں میں موجود وٹامن سی اور انٹی آکسیڈینٹس جلدکے لئے بہت مفید ہیں۔تین چمچ لیموں کے رس میں ہلدی شامل کریں اور اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں،آدھ گھنٹے بعد چہرے کودھولیں۔آپ چاہیں تو لیموں کے ایک چمچ رس میں پاﺅڈرڈ ملک اور شہد ملاکر اسے بھی چہرے پر لگاسکتے ہیں۔
ہلدی
اس کا استعمال صدیوں سے چمکدار جلد کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔ہلدی کے پاﺅڈر کو کریم میں مکس کریں اور گاڑھا سے پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں،پیسٹ جذب ہوجانے پر نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں۔اسی طرح آپ چاہیں تو دو چمچ بیسن،آدھ چمچ ہلدی اور ایک چمچ لیموں کا رس لے کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر آدھ گھنٹہ لگا رہنے دیں،اس کے بعد نیمگرم پانی سے دھولیں۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.