home remedy image

کھردری کہنیوں کو ٹھیک کرنے کے طریقے
لیموں یا آلو کا رس: لیموں یا آلو کا رس بلیچنگ (رنگ کاٹ) کی صلاحیت رکھتا ہے، جس وجہ سے انہیں جلد کو خوبصورت بنانے کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس ٹوٹکے کے لئے لیموں یا آلو کو دو حصوں میں کاٹ کر براہ راست اس کی کہنی اور گھٹنے پر مالش کریں۔ اس مالش سے جسم کے مذکورہ مقامات کا رنگ صاف ہوتا چلا جائے گا اور اگر اس میں تھوڑا شہد بھی ملا لیا جائے تو جلد نرم و ملائم بھی ہو جائے گی۔
شوگر اور شہد: کہنی اور گھٹنے کی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے سب سے زیادہ ضروری کام مردہ خلیوں کا اخراج ہے، تو اس کے لئے ان جگہوں کی شوگر اور شہد سے ملے مکسچر سے اچھی طرح رگڑائی کریں، پھر پانی سے دھو لیں۔ اس مشق کو ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔
تیل کی مالش: کہنی اور گھٹنے کی جلد کو نم کرنے کے لئے تیل کی مالش نہایت ضروری ہے، کیوں کہ جسم کے ان حصوں میں تیلی غدود نہیں ہوتے۔
کدو توری: نہانے سے قبل کہنی اور گھٹنے پر کدو توری کا اچھی طرح مساج کریں، اس سے جہاں مذکورہ جگہوں کی جلد نہ صرف ملائم ہو گی بلکہ سیاہی بھی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top