مہندی کے دھبے :
اگر مہندی کے دھبے کپڑوں پر لگ جائیں تو  دھبوں کو گرم دودھ میں آدھے گھنٹے کے لئے رہنے دیں۔ لیجئے مہندی کے دھبے غائب۔
چاندی کے زیورات کو نئی چمک دمک دینے کے لئے :
اپنے چاندی کے زیورات کو نئی چمک دمک دینے کے لئے اسے گرم عرق شیر (دودھ کا آبی حصہ جو پنیر بناتے وقت الگ کر لیا جاتا ہے) میں پانچ منٹ کے لئے ڈبو دیجئے پھر نکال کر سوڈا بائی کاربونیٹ اور پانی سے دھو کر نرم کپڑے سے صاف کرلیں۔ نئے زیورات کا گماں ہوگا۔
بھاری بھرکم الماری کھسکانے کیلیئے :
اگر آپ اپنی بھاری بھرکم الماری، ریفریجریٹر یا کسی وزنی صندوق کو کھسکانا چاہتے ہیں یا اس کی جگہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس شے کے سامنے تھوڑا سا پوڈر فرش پر چھڑک دیں۔ اس طرح آپ کو اس شے کو باآسانی حرکت دینے میں مدد مل جائے گی اور فرش پر رگڑ کے نشانات بھی نہیں بنیں گے۔
 پیٹ کے کیڑے :
ہلدی کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہو جاتے ہیں ، اِس لیے ہلدی کو پانی میں جوش دے کر پلایا جاتا ہے یا پِھر اس کا سفوف بنا کر نیم گرم پانی سے استعمال کرایا جاتا ہے . اِس کے استعمال سے کیڑے  خارج ہو جاتے ہیں .
مرچوں کی جلن :
کبھی کبھی ہاتھوں میں مرچ چھونے سے بہت بری طرح جلن ہونے لگتی ہے اور ہاتھ دھونے کے باوجود یہ جلن ختم نہیں ہوتی۔ اس جلن سے نجات کا آسان طریقہ یہ ہے کہ لائم جوس میں تھوڑی سی چینی ملا کر اس محلول سے ہاتھوں کو دھو لیں۔ بس جلن ختم۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top