پودینے کا قہوہ
پودینہ جسم سے گیس اور فاسد مادوں کے اخراج کابھی بہترین ذریعہ ہے۔ جسم میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ سے اس کا استعمال کافی حدتک بچاتاہے۔
جرمنی اور روس میں پودینے پرریسرچ کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ السراورپھیپھڑوں کے لیے بے حد مفید اور بہترین ہے۔ا سی وجہ سے کھاناجلد ہضم کردیتاہے۔ اس میں ایک خاص قسم کا روغن ہے جوہیضہ کے مرض میں فائدہ دیتاہے۔
بدہضمی میں پودینے کا قہوہ استعمال کرنے سے بدہضمی دورہوجاتی ہے۔
اگرقہوہ بناناہوتو اس کا یہ طریقہ ہے ۔
پودینہ پانچ پتے ‘سبزالائچی چھ عدد‘ سونف ایک چائے کا چمچ۔ دیگچی میں دوکپ پانی لیں اور اس میں پودینہ اورالائچی ڈال کر پکائیں۔ جب اُبالاآجائے تو سونف بھی شامل کردیں۔ یہ پانی چھان کر اپنے پاس رکھیں۔ وقفے وقفے سے مریض کوپلائیں۔ یہ قہوہ نہ صرف نظام انہظام کوبہترکرے گا بلکہ فاسد مادوں کااخراج بھی کرے گا
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.