مفید گھریلو ٹوٹکے
* چوپر اور بلینڈر کو ہر ماہ تھوڑا سا نمک ڈال کر پانچ منٹ تک چلائیں چھریاں تیز ہو جائیں گی۔
* چمڑے کے سینڈل میلے ہو جائیں تو تارپین کے تیل سے بالکل صاف ہو جائیں گے۔
* سوئچ بورڈ کو چمکانے کیلئے نیل پالش ریموور کو کسی بھی کپڑے یا روئی پر لگا کر صاف کریںتو وہ چمک اٹھے گا۔
* فرش پر اگر روغن کے دھبے پڑ جائیں تو انہیں مٹی کے تیل کی مدد سے دور کریں۔
* کپڑے پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں تو انہیں اسپرٹ سے صاف کریں۔
* پنیر کو گرم پانی میں ڈال کر تھوڑی دیر رکھیں اور پھراسے کسی بھی سبزی میں ڈال کر پکائیں پنیر نہیں ٹوٹے گا۔
* میتھی کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے اس میں نمک اور ہلدی مکس کریں کچھ دیر رکھنے کے بعد دھو لیںکڑواہٹ ختم ہو جائے گی۔
* اگر چھری کو ابلے ہوئے پانی میں ڈبو کر ڈبل روٹی کو کاٹا جائے تو وہ باآسانی کٹ جائے گی۔
* لیموں کے چھلکے اگر سبزیاں ابالنے والے پانی میں ڈال دئے جائیں تو ان کی رنگت خوشنما رہتی ہے۔
* پرانی وضع کی مسہریاں جو پرانی لکڑی کی ہوں ان میں اٹھتے بیٹھتے وقت چوں چوں کی آواز آتی ہے۔ ان کی چولوں میں صابن نرم کر کے ملیں اور تھوڑا تھوڑا چاروں چولوں میں لگا دیں۔آواز نہیں آئے گی۔
* کھانے میں زیرے سونف اور الائچی کا استعمال کھانے کو زود ہضم بناتا ہے۔
* ادرک پیٹ کے نظام کو درست رکھتا ہے پہاڑی نمک اور ادرک کاپیسٹ بنا کر کھانے سے پہلے لیں تو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
* دودھ اتنا گرم کریں کہ انگلی برداشت کرے پھر اس میں دو چمچے دہی ڈال دیں تو دہی تین ہی گھنٹوں میں جم جائے گا۔
* کسی چیز میں ٹماٹر ڈال کر پکانے سے اس کے پکنے کا وقت بڑھ جاتاہے ۔
* پیاز کے گول گول لچھے کاٹ کر ڈالنے سے پیاز جلدی گل کر مصالحہ میں حل ہو جاتا ہے۔
* پودینے کے پتے ابال کر اس کا پانی روزانہ پینے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.