tips

سرسوں کے تیل کے فوائد 

بالوں کے مسائل :
ایک پاؤ نیم کے پتے اور ڈیڑھ پاؤ سرسوں کا تیل،نیم کے پتوں کو کونڈی میں ڈال کر اچھی طرح رگڑیں، پانی نہ ڈالیے۔ جب یہ چٹنی کی طرح بن جائے تو ایک کڑاہی میں ڈال کر اس کے اوپر سرسوں کا تیل ڈال دیں۔پھر اس کے بعد اسے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب نیم کی خوشبو آنے لگے اور تیل کا رنگ نیم کے پتوں جیسا ہوجائے تو اسے اتار کر چھان کر ایک بوتل میں محفوظ کرلیں۔نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اسے اچھی طرح مالش کریں اور نہانے کے بعد بھی سر میں لگائیں۔ بالوں کے تمام مسائل کے لیے بہترین ہے۔
فنگس انفیکشن کے لیے:
اگر ناخنوں میں فنگس انفیکشن ہوگیا ہو توسرسوں کا تیل ڈراپر میں ڈال کر ناخنوں پر لگائیں جلدی افاقہ ہوگا۔
جلنے اورجلن کے لیے:
اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو فوری خالص سرسوں کا تیل لگالیں۔ فوراً ٹھنڈک پڑ جائے گی۔ رات کو سونے سے پہلے اگر پاؤں کے دونوں تلووں پر سرسوں کے تیل کی مالش کرلی جائے تو ہاتھ پاؤں کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔
کمزور نظر کے لیے:
جو شخص غسل اور ناخن کے کاٹنے کے بعد پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل لگائے گا اس کی نظر کبھی کمزور نہیں ہوگی۔
دانت چمکدار بنائیں:
سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر روزانہ دانتوں پر لگائیں اور دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں، دانت چمکدا رہوجائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top