ایک پروفیسر صاحب دوسری منزل سے جلدی میں کالج جانے کیلئے نکلے تو نیچے جا کر انہیں یاد آیا کہ گھڑی اور رومال تو وہ اُوپر ہی بھول آئے ہیں۔ انہوں نے اوپر جانے کی زحمت نہ کی اور نیچے سے ہی بیگم کو آواز دے کر بولے، "یار! وہ میں اپنی گھڑی اور رومال اوپر ہی بھول آیا ہوں، ذرا وہ تو نیچے پھینک دو۔۔۔!"
بیگم بولی، "آپ اُوپر آ کر لے لیں، ایسے گھڑی گِر گئی تو، بیٹھے بیٹھائے ہزار، بارہ سو کا نقصان ہو جائے گا۔۔۔!"
پروفیسر صاحب مسکراتے ہوئے بولے، "میں جوانی میں کرکٹ کا بہت اچھا کھلاڑی رہا ہوں، فکر نہ کرو، پھینک دو میں
"!کیچ کر لوں گا۔۔۔
چنانچہ بیگم نے جب گھڑی نیچے پھینکی تو پروفیسر صاحب کیچ نہ کر پائے، افسردہ منہ بناتے ہوئے بیگم سے بولے، "ٹھہرو۔۔۔! رومال میں اُوپر آ کر لے لیتا ہوں۔۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.