HOME REMEDY

چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لئے دودھ سے تیار کردہ ماسک

گرمیوں میں جلد کی حفاظت کی چند تدابیر مندرجہ ذیل ہیں۔
1) ٹماٹر وٹامن A,B,C اور معدنیات مثلاََ پوٹاشیم، میگنیشیم وغیرہ کا خزانہ ہے جسے لائیکو پین کہتے ہیں۔اور دودھ میں شامل لیکٹیک ایسڈ تمام جراثیم کوختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لئے اس نسخہ میں اعلیٰ درجے کی حسن بخش غیر ضرر رساں تیزابی خصوصیات والے اجزاء شامل ہیں جو جلد کی صفائی کو بہترین طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔ اس میں لیکٹیک ایسڈ اور فروٹ ایسڈ کا امتزاج موجود ہے ۔ جو اس کلینزر کو ایک بہترین صفائی کرنے والا عامل ثابت کرے گا۔ مفید پہلو یہ ہے کہ یہ جلد پر نہایت نرمی سے عمل کرتا ہے یہ پیسٹ نارمل اور چکنی جلد کے لئے بہترین ہے۔
اجزاء:
ٹماٹر ایک عدد۔ دودھ 150ملی لیٹر۔ پانی حسب ضرورت۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ٹماٹر کو بلینڈ کر کے چھان لیں۔ چھانے ہوئے رس میں برابر مقدار میں دودھ ملا لیں۔ اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ ۱۰ منٹ بعد حسب ضرورت پانی سے چہرہ اچھی طرح دھولیں۔
2) دودھ ایک چوتھائی گلاس۔ کھانے کا سوڈا ایک چٹکی۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
وتھائی گلاس دودھ لیں اور اس میں ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ملا لیں۔ ایک روئی کے ٹکڑے کو اس محلول میں بھگو کر چہرے کو تھپتھپائیں چہرے کا دھوپ کی وجہ سے جھلساپن تپش دور ہو جائے گی۔
3) دودھ آدھا گلاس۔ لیموں ایک عدد لیموں کا رس نچور لیں۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
آدھے گلاس دودھ میں ایک لیموں کا عرق ملالیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس محلول سے چہرہ دھوئیں۔ جلد تروتازہ اور رنگ صاف ہو جائے گی۔
4) بیسن دوچائے کے چمچ۔ دودھ چار چائے کے چمچ۔ شہد ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
دو چائے کے چمچ بیسن۔ چار چائے کے چمچ دودھ اور ایک چائے ایک چمچ شہد ملائیں تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور چہرے ار گردن پر لگائیں ۲۰ منٹ کے بعد منہ دھولیں۔ آپ کے چہرے پر تازگی آجائے گئی ۔ ہفتہ میں دوبارہ استعمال کریں۔
5) کھیرا آدھا۔انڈے کی سفیدی پیسٹ میں حسب ضرورت۔ لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ۔ دودھ ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
آدھے کھیرے کی پیسٹ بنا کر اس میں انڈے کی سفیدی،ایک کھانے کا چمچ لیمن جوس، اور ایک چائے کا چمچ دودھ مکس کر کے ۱۰ منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں۔
دودھ میں خمیر ملالیں۔ اس کا لیپ روغنی جلد کے لئے فائدہ مندہے۔ گرمی ہو یا سردی، کسی بھی موسم کی شدت ہر قسم کی جلد پر اپنے اثرات مرتب کرتی ہے۔ آج کل چونکہ گرمیاں آہستہ آہستہ اپنی شدت پکڑتی جا رہی ہیں۔ تو آپ کو بھی چاہیے کہ اپنے چہرے کی جلد کی حفاظت کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں۔گرمیوں میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ کیونکہ یہ جلد کی چمک دھمک اور تروتازگی کے لئے بہت فائدہ مندہے۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top