بالوں میں خشکی

بالوں میں خشکی ہونا عام بات ہے اس سے نجات کے لئے سیب کاسرکہ اور پانی ہم وزن لیں، سر میں شیمپو کرنے سے پہلے اس سے سر کی جلد پر مساج کریں اسکے علاوہ آپ اپنے شیمپو میں ایک چائےکا چمچ سیب کا سرکہ شامل کرسکتے ہیں اور اسے بالوں کو دھونے کے لئے استعمال کریں اس سرکہ میں ایسی خاصیت ہے کہ یہ خشکی پیدا کرنے والے عناصر کی روک تھام کرتا ہے اسے دوبارہ ہونے سے روکتا ہے ۔

حشرات کے کانٹنے کا علاج

اکثر اوقات کیڑے کانٹنے سے جلن اور سوزش ہو جاتی ہے اس کے علاج کے لئے ایک کاٹن بال کو سیب کے سرکہ میں بگھو کرجلد آرام کے لئے متاثرہ جگہ پر ٹکور کریں سیب کے سرکہ میں موجود خاصیت آپ کونہ صرف جلد آرام پہنچاتی ہیں بلکہ جلن،سوزش کوبھی کم کرتی ہے۔

سن برن میں آرام کے لئے

دو کپ پانی میں آدھا کپ سیب کا سرکہ شامل کریں اس میں ایک کپڑا بگھوکر اسے سورج کی روشنی سے جھلسی ہوئی جلد  سن برن اسکین پر رکھے یہ آپ کی جلد کے پی ایچ لیول کو توازن میں لاکر آرام پہنچائےگا اور چھالے بننے سے بچانے میں مدد گارثابت ہوگا ۔



0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top