جلد کی الرجی اور اس سے ہونے والی خارش کوختم کرنے کے لیے گھریلو علاج۔

 :ناریل کا تیل
خشک جلدیا کسی کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں اکثر جلدپر الرجی ہو جاتی ہے اور خارش کاباعث بنتی ہے۔ اس قسم کی الرجی اور خارش کو ختم کرنے کا بہترین حل ناریل کا تیل ہے۔ ناریل کے تیل سے متاثرہ جگہ پر مالش کرنے سے خارش ختم ہو جائے گی۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں اور دس پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں تا کہ تیل جسم کے مساموں میں اچھی طرح رچ بس جائے۔ایسا کرنے سے خارش سے یوں نجات ملتی ہے جیسے وہ کبھی ہوئی ہی نہیں تھی ۔

میٹھا سوڈا:
میٹھا سوڈا : تین چائے کے چمچ ۔
تازہ پانی : ایک چائے کا چمچ ۔

ترکیب اور طریقہ استعمال :
خارش کی وجہ سے متاثرہ حصے کا علاج کرنے کے لئے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے آپ کو فوری نتائج موصول ہوں گے اورروزانہ ایک دو دفعہ کے استعمال سے آپ کی پریشانی کی وجہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی ۔



0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top