یوم عاشورہ کے اہم واقعات
(۱) 10 محرم الحرام عاشوراء کے روز حضرت سیِّدُنا آدم علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی توبہ قبول کی گئی۔
(۲) اسی دن انہیں پیدا کیا گیا۔
(۳) اسی دن انہیں جنَّت میں داخِل کیا گیا۔
(۴)اسی دن عرش
(۵) کُرسی
(۶)آسمان
(۷)زمین
(۸)سورج
(۹) چاند
(۱۰) ستارے اور
(۱۱) جنَّت پیدا کئے گئے
(۱۲) اسی دن حضرتِ سیِّدُنا ابراھیم خلیلُ اللہ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام پیدا ہوئے.
(۱۳)اسی دن انہیں آگ سے نَجات ملی۔
(۱۴)اسی دن حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام اور آپ کی اُمّت کو نَجات ملی اور فرعون اپنی قوم سَمیت غَرَق ہوا
(۱۵) حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام پیدا کئے گئے
(۱۶) اسی دن انہیں آسمانوں کی طرف اٹھا یا گیا
(۱۷) اسی د ن حضرتِ سیِّدُنانوح علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی کشتی کوہِ جُودی پر ٹھہری
(۱۸) اسی دن حضرتِ سیِّدُنا سُلیمان علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کومُلکِ عظیم عطا کیا گیا
(۱۹) اسی دن حضرتِ سیِّدُنا یونُس علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام مچھلی کے پیٹ سے نکالے گئے
(۲۰) اسی دن حضرتِ سیِّدُنا یعقوب علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی بِینائی کا ضُعف دور ہوا
(۲۱) اسی دن حضرتِ سیِّدُنا یوسف علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام گہرے کُنویں سے نکالے گئے
(۲۲) اسی د ن حضرتِ سیِّدُنا ایوب علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی تکلیف رَفع کی گئی
(۲۳)آسمان سے زمین پر سب سے پہلی بارِش اسی دن نازل ہوئی اور
(۲۴)امامِ حُسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عاشوراء کے روز دشتِ کربلا میں انتہائی سفّاکی کے ساتھ شہید کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.