tips and totkay image



  • قیمتی اورنازک قسم کی کراکری کوپیک کرتے ہوئے یا الماری میں رکھتے ہوئے ہردوپلیٹوں کے درمیان کاغذرکھ دیں۔اس طرح ان پرنامعلوم سی خراشیں نہیں پڑیں گی۔
  • چھتری میلی ہوجائے تو ایک پیالے میں ایمونیا اور گرم پانی ڈالیں اور اس میں برش کوڈبو کرچھتری کے اوپر پھیریں،بالکل نئی ہوجائے گی۔
  • مٹروں کواُبالنے کے بعد فوراً ٹھنڈا پانی اگران پر ڈال دیاجائے تو ان کی سبز رنگت بہت خوش نما رہتی ہے۔
  • اگر بچے کے کینوس کے جوتے بہت بدرنگ ہوچکے ہیں تو ایک کپڑے پرپینٹ کرنے والے رنگ سے جوتے پردلکش نقش ونگار بنادیں،وہی جوتا بچہ اتنے شوق سے پہنے گاجیسے نئے جوتے ہوں۔
  • اگر ڈاک کے ٹکٹ کے کسی جگہ پڑے پڑے آپس میں چپک گئے ہوں توان کوعلیحدہ کرنے کیلئے انہیں فریج میں رکھ دیں،کچھ دیر بعد بعدآسانی سے علیحدہ ہوجائیں گے اور ان کی گوندبھی قابل استعمال رہے گی۔
  • سلادکے پتوں کودھوکران کی ڈنڈیاں ایسے پانی بھرے پیالے میں رکھیں جس میں چند برف کی ڈلیاں اورلیموں کے رس کے چند قطرے ملائے ہوں۔اس طرح سلادیا دیگر سبزپتوں والی سبزیاں تروتازہ رہیں گی۔
  • بینزکوابالتے ہوئے اگر چٹکی میٹھا سوڈا ڈال دیا جائے تو ان کی سبزرنگت برقرار رہتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top