pomegranate useful tips image

انار قدرت کا شاندار تحفہ :
انار قدرت کا شاندار تحفہ ہے اس کے درخت کی چھال، پھول، پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں۔ ذائقے کے لحاظ سے اس کی تین اقسام ہیں۔ انار شیریں، انار ترش اور انار منجوش ، یعنی کھٹا میٹھا۔ یہ تینوں ہی اقسام دوا اور غذائی خصوصیات سے بھرپور ہیں۔ انار دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے۔ اس خوش ذائقہ پھل اور اس کے جوس کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے

 بلڈ پریشر کم کرنے کے لئیے
1) انار کا شربت پینے سے جسم میں تناؤ کے ہارمونز کی سطح کم ہوجاتی ہے جس سے بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے -

 پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی کا خاتمہ کرتا ہے
 2)روزانہ انار کا جوس پینے سے پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ انار کے جوس میں پائے جانے والے قدرتی اجزا ء مٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی گھلا نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

گر دے کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے
3) انار کا استعمال گر دے کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آنے کے لیئے
4) اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پئیں تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی۔

جلد کو سردیوں میں خشکی اور کھردرے پن سے محفوظ رکھنے کے لیئے
5) پیونک ایسڈ کی وجہ سے انار کا جوس آپ کی جلد کو سردیوں میں خشکی اور کھردرے پن سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے، جس کی وجہ سے بالوں کے گرنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے اب زیادہ سے زیادہ لوگ انار سے حاصل کردہ تیل کو جلد اور بالوں پر استعمال کررہے ہیں۔

 دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کے لیئے
 اس کے علاوہ انار کا جوس پینا دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کا ایک قدرتی حل بھی ہے۔

نزلہ زکام  
 انار کا تازہ رس پینے سے بند رگیں بھی کھلنے لگتی ہیں۔ جبکہ نزلہ زکام میں بھی اس کا جوس انتہائی مفید ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top