BENEFITS OF MISWAK IMAGE

مسواک کی خصوصیات :
یہ دافع عفونت ( اینٹی سیپٹک ) ہے –
مسواک دانتوں کو کیلشیم اور کلورین فراہم کرتی ہے –
مسواک بھوک بڑھاتی اور ہضم کے نظام کو درست رکھتی ہے –
مسواک منہ سے بُو ختم کرتی ہے اور مسوڑھوں کی حفاظت کرتی ہے –
مسواک کے استعمال سے بڑھاپا دیر سے آتا ہے –
مسواک کے استعمال سے سر کی رگوں کو سکون ملتا ہے –
مسواک کے استعمال سے قوتِ حافظہ بڑھ جاتی ہے –
مسواک کے استعمال سے سر کا درد دور ہوتا ہے –
تحقیقات کی روشنی میں مسواک کے مندرجہ ذیل فوائد واضح طور پر سامنے آئے ہیں :
مسواک مسوڑھوں کی بیماریاں پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے –
دانتوں پر جمی میل کی تہہ کو ختم کرتی ہے –
دانتوں کو انحطاط یعنی ٹوٹ پھوٹ سے بچاتی ہے –
سانس کو تروتازہ کرتی ہے اور منہ کو صاف رکھتی ہے –
منہ کی خشکی کو دور کرتی ہے –
مسواک کے ریشے چونکہ ڈنڈی کے متوازی ہوتے ہیں اس لیئے دانتوں کے درمیان والی جگہ کی بہتر صفائی ممکن ہوتی ہے –
مسواک کے کرشمات :
جو شخص مسواک اپنی جیب میں رکھے گا ایکسیڈنٹ حادثات سے بچا رہے گا – اس کی جیب کبھی خالی نہیں ہوگی ، ناگہانی آفات اور بلیات سے اس کی حفاظت رہے گی – رزق میں برکت ہوگی ،چوری ، ڈاکہ اور چھینا جھپٹی سے محفوظ رہے گا –بند آنکھوں کے اوپر مسواک پھیرنے سے آنکھوں کا نور سدا رہے گا -


0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top