coconut oil for teeth image

ناریل کا تیل دانتوں کے لیئے :
آپ نے ناریل کا تیل سر کی خشکی اور بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے تو کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل دانتوں کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور اس کے استعمال سے دانتوں کو چمکدار بنایا جا سکتا ہے۔آپ ناریل کے تیل سے دانتوں اور منہ کو صاف کریں گے تو دانت بھی چمک دار اور سانسیں خوشبو دار ہوجائیں گی۔ اگر آپ ایک چمچ ناریک کا تیل منہ میں ڈال کر 15سے 20منٹ تک رکھیں اور بعد میں کلی کر کے برش کر لیں۔اس طرح آپ کا منہ خطرناک بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا۔ہمارے منہ میں کئی طرح کے بیکٹیریا ہوتے ہیں ان میں سے ایک خاص قسم کا بیکٹیریا دانتوں کے گرد ایک تہہ بنا کر ’پلاک‘ بناتا ہے جس سے دانت سڑنے لگتے ہیں۔اگر آپ ناریل کا تیل منہ میں اس طرح رکھیں گے تو خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ ناریل کے تیل کے استعمال سے منہ سے ناگوار بدبو بھی ختم ہوجاتی ہے۔ہمارے منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا ناریل کے تیل سے ختم ہوجاتے ہیں اور ہمارے منہ سے خوشبو آتی ہے

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top