strawberry and lemon mask image

اسٹرا بیری اور لیمن ماسک 
سردیوں میں چہرے کی جلد مرجھائی جاتی ہے‘ جلد کا مرجھانا اور سرخ نشانات کاواضح ہونا‘ خوبصورتی پر گہن لگنے جیسا دکھائی دیتا ہے۔ تھوڑی سی محنت سے جلد‘ صحت مند اور ملائم بن سکتی ہے۔ اس کیلئے گھر پر ایک مخصوص اسٹرا بیری اور لیمن ماسک تیار کیا جاتا ہے جس کیلئے آپ کو تھوڑی محنت کرنی پڑے گی۔ اگر آپ گھر پر تھوڑی احتیاط‘ محنت کریں تو چہرے کی مرجھائی کو جلد ختم کرسکتے ہیں۔ اسٹرا بیری اور لیمن ماسک کی تیاری کیلئے سب سے پہلے ایک برتن میں ایک مٹھی بھر اسٹرا بیری لیں اس میں 2 چمچہ لیموں کا رس اور ایک چمچہ شہد ملالیں اور ان تینوں کو بلینڈر کرلیں یہاں تک کہ یہ ایک پیسٹ بن جائے۔ اس پیسٹ کو چہرہ پر لگائیں 20 منٹ بعد اسے دھولیں۔ دن میں ایک یادو بار مسلسل 3تا4 دن تک یہ ماسک اپلائی کریں۔ اسٹرا بیری میں ایک مخصوص جز پایا جاتا ہے جو چہرے کی جلد کو پھٹنے سے روکتا ہے۔ آپ دودھ اور شہد کا ماسک بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top