کالی مرچ کو معدے کے مختلف مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کرنے کے چند آسان طریقے مندرجہ زیل ہیں :
1)اگر اگر پیٹ میں گیس بن جاتی ہو تو لسی کی ملائی ہٹا کر اس میں ایک چٹکی کالی مرچ اور ایک چٹکی پسا ہوا زیرہ ملا کر پی لیں – اس کے علاوہ کھانا پکانے میں بھی اگر لال مرچ کی جگہ کالی مرچ کا استعمال کیا جائے تو یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے – کالی مرچ نہ صرف پیٹ سے گیس ختم کرتی ہے بلکہ مزید گیس بننے سے بھی روکتی ہے –
2)گیسٹرک کے مرض کے لیے ایک کپ پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں – اب اس میں ایک چٹکی کالی مرچ پاؤڈر ڈال دیں –اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دو بار پئیں – معدے کو کافی آرام ملے گا –
3)پیٹ میں کیڑے ہو جانا ایک عام اصطلاح ہے جسے معدے کی بیماریوں میں ایک بیماری تصور کیا جاتا ہے – اکثر بچوں کو یہ تکلیف ہو جاتی ہے – یہ بڑی آنت میں ہونے والا ایک ایسا انفیکشن ہوتا ہے جس سے کھانا صحیح طرح ہضم نہیں ہو پاتا جس کے باعث پیٹ میں درد رہنے لگتا ہے – یہ درد رات کے وقت زیادہ بڑھ جاتا ہے کالی مرچ پیٹ کے کیڑے مارنے میں کارآمد ہے – ایک گلاس لسی ( ملائی ہٹا کر ) لیں – اس میں تھوڑی سی پسی کالی مرچ شامل کرلیں – اسے نہار منہ پینے سے پیٹ کی یہ تکلیف دور ہو جائے گی -
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.