home remedy image

خارش سے نجات حاصل کرنے کیلئے آسان نسخے

ناریل کا تیل:
خشک جلد اور کسی کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں پیدا ہونے والی خارش کا بہترین علاج ناریل کے تیل کا استعمال ہے۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی مالش کی جائے۔
لیموں:
وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔ لیموں کا رس کھجلی ختم کرنے کے ساتھ جلدی حساسیت کو روک دیتا ہے۔
ایلوویرا (کوارگندل):
نمناک (تَر) کرنے کی خوبیوں سے مالا مال ایلوویرا کھجلی کا بہترین علاج ہے۔ ایلوویرا کے پودے سے پتے توڑےں اور پھر چاقو کی مدد سے انہیں کاٹ لیں، پھر ان پتوں کے اندر موجود محلول کو نکال لیں، جو ایک جیل کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس جیل کو براہ راست متاثرہ حصے پر لگا کر خارش سے دیرپا آرام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top