سبزیوں اور پھل سے علاج
نظر بہتر بنانے کے لیے
نظر بہتر بنانے کے لیے سات بادام پیس کرآدھا آدھا چمچ سونف ومصری کے ساتھ روزانہ لیں۔
پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کے لیے
دل کی تیز دھڑکن اور پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کے لیے سونف اور خشک دھنیا ایک ایک چھٹانک صاف کرکے پیس لیں۔ اس آمیزے میں دیڑھ چھٹانک شکر ملائیں۔ صبح شام ایک ایک چمچہ لیں۔
پاؤں کے تلوے جلتے ہوں تو
پاؤں کے تلوے جلتے ہوں تو صبح شام گھیکوار(ایلوویرا)کے گودے سے تلوؤں کی مالش کریں۔
پیشاب کی جلن دور کرنے کے لیے
پیشاب کی جلن دور کرنے کے لیے پانی زیادہ استعمال کیجئے۔
چہرے کے داغ دھبے
گھیکوار کا گودا صبح شام منہ پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے آہستہ آہستہ دُور ہوجاتے ہیں۔
موٹاپا کم کرنے کے لیے
موٹاپا کم کرنے کے لیے پسی کلونجی آدھا چمچ ایک گلاس پانی میں اُبال کر صبح نہار منہ اور شام کو لیں۔ ایک گلاس پانی میں کلونجی تیل کے چار پانچ قطرے اور ایک لیموں کا رس ڈال کر صبح شام متواتر ایک ماہ استعمال کرنے سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے۔
زکام کے خاتمے کے لیے
زکام کے خاتمے کے لیے تھوڑی سی چینی دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر اس کا دھواں سونگھیں۔
ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھنے سے چھینکوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
نکسیر کا خون بند کرنے کے لیے
نکسیر کا خون بند کرنے کے لیے بھی ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھیں۔
بدہضمی اور اُلٹیاں روکنے کے لیے
بدہضمی اور اُلٹیاں روکنے کے لیے 30 گرام پیاز، پودینہ کے چند پتّے اورسات عدد کالی مرچ اچھی طرح ملا کر کھایئے۔
صبح شام سلاد کے طور پر پیاز کا استعمال بدہضمی روکتا اور جسمانی طاقت بڑھاتا ہے۔
بھوک بڑھانے کی خاطر
بھوک بڑھانے کی خاطر پھلوں کے سرکے میں پیاز ، ادرک کاٹ کر ملائیے۔ پھر پودینے کے پتّے، لہسن کے دوچار ٹکڑے اور تھوڑی سی کشمش ملا کر کھانے میں بطور سلاد استعمال کریں۔
سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لیے
سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لیے نیم کی نبولیاں پیس کر پانی میں ملا کر گاڑھا لیپ بنا کر رات کو بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔
سردیوں میں ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں میں سوجن دُور کرنے کے لیے
سردیوں میں ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں میں سوجن دُور کرنے کے لیے گھیا(لوکی) کدوکش کرکے اسے ہاتھ پاؤں پر اچھی طرح ملیں۔ ایک گھنٹے بعد ہاتھ پاؤں پر اچھی طرح ملیں۔ ایک گھنٹے بعد ہاتھ پاؤں دھولیں اور پھر پیٹرولیم جیلی لگائیں۔
کھانسی روکنے کے لیے
کھانسی روکنے کے لیے صبح دوپہر شام ملٹھی منہ میں رکھ کر چوسیں۔
زخم کی سوجن دور کرنے کے لیے
زخم کی سوجن دور کرنے کے لیے پیاز جلا کر اس میں ہلدی ملا کر لیپ بنائیے۔ پھر اسے زخم پر لگائیں۔
دائمی قبض دور کرنے کے لیے
دائمی قبض دور کرنے کے لیے صبح شام زیتون کا تیل معقول مقدار میں استعمال کریں۔
ہچکی روکنے کے لیے
ہچکی روکنے کے لیے دیسی گھی میں سوجی کا حلوہ بنا کر کھائیے یا منہ میں برف کی ڈھلی رکھیں یا آہستہ آہستہ گنڈیریاں چوسیں یا پانی پئیں۔
پاؤں نرم ملائم کرنے کے لیے
پاؤں نرم ملائم کرنے کے لیے سونے سے 10 منٹ پہلے پاؤں تازہ پانی میں بھگویئے۔ اس پانی میں چند قطرے روغن زیتون اور تھوڑاسا نمک ملا لیں۔
خشک کرکے پیٹرولیم جیلی یا سرسوں کا تیل لگائیں۔ سردیوں میں نیم گرم پانی استعمال کریں۔
کولیسٹرول کم کرنے کے لیے
کولیسٹرول کم کرنے کے لیے ایک ایک چمچ آملہ اور مصری ملا کر روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس پانی کے ساتھ لیں۔
زہریلا کیڑا کاٹ لینے کی صورت میں
زہریلا کیڑا کاٹ لینے کی صورت میں لہسن کا تیل اور شہد ملا کر زخم والی جگہ پر لگائیں۔
ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے
ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے بغیر چھنے آٹے میں تازہ یا پسی میتھی ملا کر روٹی بنائیے اور روزانہ ناشتہ میں کھائیں اور پیدل چلیں۔
دانت کا درد دور کرنے کے لیے
دانت کا درد دور کرنے کے لیے لونگ استعمال کریں۔
بلڈپریشر پر قابو پانے کے لیے
بلڈپریشر پر قابو پانے کے لیے آڑو، پھلیاں، لوبیا، ناشپاتی اور کیلازیادہ استعمال کریں۔
کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لیے
کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لیے جو کا آٹآ اور گاجر زیادہ کھائیے۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.