BENEFITS OF JAGGERY IMAGE

گڑ کے فائدے
 گڑ میں کئی ایسے فائدہ مند خصوصیات ہیں جو صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔گڑ ذائقہ کے ساتھ ہی صحت کا بھی خزانہ ہے۔ موسم سرما میں گڑ کی مانگ بڑھ جاتی ہے اور لوگ اسے بڑے شوق کے ساتھ کھاتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو گڑ کے چند اہم ترین طبی فوائد کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
* گڑ کا استعمال اندرونی نظام کو متحرک کرکے قبض سے نجات دلاتا ہے۔ گڑ نظام انہضام کو متحرک کر دیتا ہے، اسی لیے متعدد افراد کھانے کے بعد گڑ ضرور استعمال کرتے ہیں۔
* گڑ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اور گڑ کی اسی خوبی کے باعث اس کا رنگ گہرا خاکستری ہوتا ہے۔ آئرن ہمارے جسم کے لیے نہایت ضروری ہے کیوں کہ اس سے خون کی کمی نہیں ہوتی۔
* مائیکرونیوٹرنٹس انسانی جسم کی ضرورت ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے ایک انسان متعدد نفسیاتی افعال سرانجام دیتا ہے، اور گْڑ ایسے مائیکرونیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
* کیا آپ اپنے جسم کے زہریلے (نقصان دہ) مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو گڑ کا استعمال کریں۔ گڑ آپ کے جگر کی صفائی کرکے پیشاب کے نظام کو مکمل طور پر درست رکھتا ہے۔
* گڑ کھانسی، پیٹ کا اپھارا وغیرہ جیسی عام بیماریوں میں بھی اکسیر کا کام دیتا ہے۔
* مختلف انفیکشنز اور بیماریوں سے لڑنے کے لیے انسانی جسم قوت مدافعت کے نظام پر انحصار کرتا ہے۔ گڑ اینٹی آکسائیڈینٹس، زنک اور سلینیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔
* گڑ کھانے سے پٹھوں، اعصاب اور خون کی Vessels کو تھکاوٹ سے راحت ملتی ہے۔
* گڑ کھانے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں خاصی مدد ملتی ہے۔
*گڑ پیٹ کے مسائل سے نمٹنے کا ایک انتہائی آسان اور فائدہ مند علاج ہے. یہ پیٹ میں گیس بننا اور عمل انہضام فعل سے منسلک دیگر مسائل کو دور کرتا ہے۔
* گڑ حلق اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کے علاج میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
* گڑ موٹاپا اور پیٹ کے بڑھناجیسے امراض کوبھی روکتا ہے۔
* گلا خراب ہونے اورگلے میں ریشہ گرنے جیسے امراض میں بھی گڑ ازحدمفید ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top