دیواروں کا دھبہ مٹانا
"Crayons" کی لکیریں / دھبے مٹانا:
کیا آپ کے بچے دیواروں پر اپنے رنگین کھریئے کی مدد سے نقش و نگار بناتے رہتے ہیں؟ ان نشانات پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ مل لیں اور تقریباً نصف گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر ایک خشک کپڑے کی مدد سے اسے رگڑ کر صاف کرلیں۔ آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ کتنی آسانی سے صاف ہوگیا۔
کتابوں اور کپڑوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنا
نیم کے پتے کتابوں کے شیلف میں رکھنے سے کتابیں کیڑوں سے محفوظ ہوجائیں گی اسی طرح اگر الماری میں اونی کپڑوں کے درمیان نیم کے پتے رکھ دیئے جائیں تو کپڑے بھی کیڑوں سے بچ جائیں گے۔
دیوار پر نشان
دیوار پر پوسٹر چپکانے ہوں تو ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں اس سے دیوار پر نشان بالکل نہیں پڑتے۔
پینٹ کا رنگ خراب نہیں ہوگا
جینز کی پینٹ دھوتے وقت ایک بالٹی کے پانی میں چار کھانے کے چمچ سرکہ ڈال دیں تو پینٹ کا رنگ خراب نہیں ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.