کیا آپ کو معلوم ہے کہ بالوں کی چمک بڑھانے کے ساتھ ساتھ شیمپو کیا کچھ کرسکتا ہے؟
لیدر کے جوتوں اور پرس کو نئی زندگی دیں
اپنے چمڑے یا لیدر کے جوتوں اور پرس کی نئی زندگی کے لیے مہنگے سلوشنز خریدنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ مقدار میں شیمپو اور ایک صاف کپڑا یہ کام کرسکتے ہیں۔ شیمپو کو جوتوں کے خراب حصوں پر لگا کر کپڑے سے رگڑیں تو اس کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کی رنگت میں بھی نئی جان آجائے گی۔ یہ آپ کے جوتوں کو نمک کے داغوں سے بھی تحفظ دے گا۔
منجمد زپ کو ٹھیک کریں
گر تو آپ کی زپ کسی جگہ پھنس گئی ہے تو اس پر زور لگا توڑنے کی بجائے تھوڑا سا شیمپو روئی پر لگائیں اور زپ پر پھیریں۔ شیمپو زپ کو آسانی سے حرکت دینے میں مددگار ثابت ہوگا اور باقی پھنس جانے والے کچرا اگلی دھلائی میں نکل آئے گا۔
سکڑ جانے والے سویٹر کو دوبارہ ٹھیک کرے
اگر آپ کا پسندیدہ سویٹر سکڑ جائے تو پریشان نہ ہو آپ اسے دوبارہ اصل سائز میں واپس لاسکتے ہیں بس بے بی شیمپو اور گرم پانی کا استعمال کرنا ہوگا۔ سنک کو گرم پانی سے بھریں اور اس میں کچھ مقدار میں بے بی شیمپو ڈالیں اور ہاتھ سے ملالیں۔ اب سویٹر کو پانی میں ڈال دیں اور پندرہ منٹ تک بھگوئے رکھیں۔ اب سویٹر کو نچوڑے بغیر نکالیں اور کسی کنٹینر میں رکھ دیں، اب سنک کو صاف پانی سے بھریں اور سویٹر کو اس میں کچھ دیر کے لیے بھگوئے رکھیں۔ اب سویٹر کو نکال کر ایک تولیے پر رکھیں اور تولیہ اس پر پھیر کر پانی نکالیں۔ اس کے بعد سویٹر کو کسی سپاٹ سطح پر ایک خشک تولیے پر رکھیں اور نرمی سے اسے کھینچیں۔ جب وہ خشک ہوجائے تو اسے مزید کھینچیں اور بس۔
گاڑی کی صفائی
شیمپو میں چکنائی کاٹنے کی طاقت گاڑی پر بھی کام کرتی ہے۔ ایک چوتھائی کپ شیمپو کو پانی کی ایک بالٹی میں ملائیں اور اسفنج سے گاڑی کو صاف کرلیں۔
دیواروں سے ہیئر اسپرے کی صفائی
اگر تو ہیئر اسپرے آپ کے باتھ روم کی دیواروں پر جم گیا ہے یا کسی بچے نے اسے دیواروں پر کردیا ہے تو شیمپو کی کچھ مقدار کو گیلے اسفنج پر ڈالیں اور گندی جگہ کو صاف کرلیں۔
پانی کے نل اور ٹب کو چمکائیں
مہمانوں کی آمد سے قبل ٹب اور نلکوں کو فوری طور پر جگمگانا چاہتے ہیں؟ تو شیمپو کا انتخاب کریں کیونکہ یہ زبردست کام کرتا ہے۔
کنگھوں اور برشز کی صفائی
چکنی جلد آپ کے کنگھوں اور برشز کو توقعات سے زیادہ تیزی سے بھردیتی ہے اور اگر آپ انہیں پرس یا جیب میں رکھتے ہیں تو ان میں مٹی اور گند بھی جمع ہوجاتا ہے۔ انہیں ایک بار پھر نیا بنانے کے لیے شیمپو کا استعمال کریں، پہلے تو اس میں پھنسے بالوں کو نکالیں اور پھر شیمپو کی کچھ مقدار کو اس پر رگڑیں۔ اس کے بعد کسی گلاس میں پانی بھر کر اس میں کچھ مقدار میں شیمپو ملائیں اور کنگھی یا برش کو کچھ منٹ کے لیے اس میں ڈال دیں اور پھر دھو کر صاف کرلیں۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.