BEST IMAGE

مشکل آسان:
جو کوئی سورۂ مزمل مبارکہ کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں خوش رکھے گا‘ اس کا افلاس دور ہوگا اور جس مشکل کیلئے پڑھی جائے گی وہ مشکل آسان ہوگی۔
کشائش رزق:
جو کوئی اس سورۂ کو سات مرتبہ روزانہ پڑھے گا اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ کشائش فرمادیں گے۔
رزق میں برکت:
 ایک روایت کے مطابق جو کوئی ایک سال تک بعد نمازفجر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھا کرے اس کے رزق میں برکت ہوگی اور کبھی غریب و محتاج نہ ہوگا۔
حادثات و خطرات دور:
روزانہ پڑھنے والے کی اللہ تعالیٰ دینی ودنیاوی مشکلات‘ آنے والے حادثات و خطرات کو دور کردیں گے۔
حاکم مہربان:
اگر سورۂ مزمل کو پڑھ کر حاکم کے سامنے پیش ہوں تو حاکم مہربان ہوگا۔
مجرب عمل:
ہر روز بعد از نماز عشاء گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل باقاعدگی سے پڑھنا فراغت دینی و دنیوی کیلئے مجرب ہے۔
مشکلات کے حل کیلئے:
ایک طریقہ سورۂ مزمل کے پڑھنے کا یہ بھی ہے کہ بعد نماز فجر چھ بار‘ بعد نماز ظہر سات بار‘ بعد نماز عصر آٹھ بار‘ بعد نماز مغرب نو بار‘ بعد نماز عشاء گیارہ بار سورۂ مزمل پڑھیں۔ انشاء اللہ ہر مشکل آسان ہوگی۔
مصیبت سےامن:
اگر اول و آخر درود شریف تین بار اور درمیان میں اکتالیس بار روزانہ سورۂ مزمل پڑھا کریں تو اللہ تعالیٰ دولت سے مالا مال فرمادیں گے اور مصیبت سے امن میں رہے گا۔
کشائش رزق:
 اکتالیس دن تک اکتالیس بار پھر اکتالیس دن تک اکیس بار اور پھر زندگی بھر کیلئےگیارہ مرتبہ کا معمول بنالیں آغاز نوچندی جمعرات سے کریں‘ غنا‘تونگری اور کشائش رزق کیلئے نہایت مجرب ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top