TIPS

کالے زیرے کے فوائد :

* بالوں کی نشونما اور نگہداشت کے لیے پروٹین، چکنائی ، پانی اور کاربو ہائی ڈریٹ انتہائی ضروری تصور کیئے جاتے ہیں سیاہ زیرہ میں سو سے زیادہ نیوٹرینٹ اور پروٹینز پائے جاتے ہیں اس لیے کالے زیرہ کا پاؤڈر کسی بھی بہترین تیل کے ساتھ ملاکر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال اپنے کھانوں میں مستقل رکھیں۔

* اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں اور پتلے یا باریک ہورہے ہیں تو ایسی صورت میں سیاہ زیرہ پاؤڈر اور اولیو آئل کو ہم وزن ملاکر بالوں میں لگائیں یہ تیل غسل کرنے کے بعد لگایا جانا چاہیئے۔ ہفتہ میں تین بار اس تیل کا استعمال بہت جلد آپ کے بالوں کا گرنا روک دے گا ۔

* لمبے، گھنے اور چمکدار بال یقیناًہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے۔ اس کے لیے کالا زیرہ 1.5 ٹیبل اسپون کو 4/3 کپ پانی میں دس منٹ تک اُبال لیں ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان لیں اب اس پانی میں انڈے کی زردی کو اچھی طرح سے مکس کرلیں اگر آپ چاہیں تو اس میں اولیو آئل بھی شامل کرسکتی ہیں۔ اس مکسچر سے بالوں میں مساج کریں اور آدھے سے ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگا رہنے دیں۔ پھر دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے آپ یہ عمل ہر ہفتہ کرسکتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top