سفید کپڑوں کو انتہائی سفید کرنے کیلئے مفید ترین نسخے
سرکے کا استعمال
سرکے میں تیزابیت اور الکیلائنز پائے جاتے ہیں جو کہ کپڑوں میں موجود ضدی داغوں کو منٹوں میں ختم کردیتے ہیں۔کپڑے دھوتے ہوئے آدھ کپ سرکہ ڈال دیں اور پھر ڈٹرجنٹ ڈال کر کپڑے دھوئیں،کچھ دیر میں وہ اجلے ہوجائیں گے اور انتہائی ضدی داغ بھی دور ہوجائیں گے۔ایک بات کا خیال رکھیں کہ کپڑے دھونے کے لئے صرف اورصرف سفید سرکے کہ استعمال کریں۔
لیموں کے ذریعے
لیموں کے اندر بھی یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ پرانے سفید کپڑوں کو چمکدار اور تمام کپڑوں سے ضدی داغ ختم کرتا ہے۔125ملی لیٹر لیموں کا رس لے کر اسے انتہائی گرم آٹھ لیٹر پانی میں ڈالیں اور گندے کپڑوں کو اس پانی میں ایک گھنٹہ تک ڈبو دیں۔اس کے بعد لیموں والا محلول مشین میں ڈال کر کپڑے دھو لیں۔ایک بات کا دھیان رکھیں جو کپڑے گرم پانی میں نہیں دھوئے جاسکتے انہیں اس محلول میں مت ڈالیں۔
سپرٹ کے ذریعے
اگر کپڑوں پر گھاس کے نشانات لگ جائیں تو انہیں دھونا بہت مشکل ہوتا ہے کہ داغ بات بار دھونے سے بھی ختم نہیں ہوتے۔ایسے میں اگرآپ میتھلیٹیڈ سپرٹ میں متاثرہ جگہ کو بھگودیںاور چند منٹوں بعد کسی بھی صابن سے دھو لیں تو کپڑے صاف ہوجائیں گے۔سپرٹ آئل، گریس اور چکنائی کے داغ مٹانے کے لئے بھی بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا خہنا ہے کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ گھر میں ہی کپڑے ڈرائی کلین کررہے ہیں۔یاد رہے کہ سپرٹ کو آگ بہت جلد پکڑتی ہے لہذا اپنے کپڑوں کو کسی بھی شعلے سے دور رکھیں۔
ایسپرین کے ذریعے
آپ نے سر درد کے لئے ایسپرین تو ضرور کھائی ہوگی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے کپڑوں کے دا غ بھی مٹائے جاسکتے ہیں۔ایسپرین میں سیلی ایسلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کپڑوں سے داغ مٹا سکتا ہے۔آٹھ لیٹر گرم پانی میں پانچ گولیاں ایسپرین ڈال کر حل کرلیںاور اس میں گندے کپڑوں کوآٹھ گھنٹے تک بھگودیں۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.