اذان فجر کی آواز فضاؤں میں گونج رہی تھی ۔۔ اس نے آنکھیں کھولیں اور اللہ کی حمد و ثناء کے بعد اپنے لیٹے شوہر کو دیکھا جو گھوڑے بیچ کر سو رہا تھا ۔۔۔ احمد کے ابا اٹھ جائیں نماز کا وقت ہے ۔۔ یہ کہہ کر وہ وضو کرنے چلی گئی ۔۔ جائے نماز پر کھڑے ہونے سے پہلے پھر سے شوہر کو جگانے کی کوشش کی "اٹھ جائیں نماز کا وقت ہے "اچھا تم پڑھو نماز میں بھی اٹھتا ہوں ۔۔ شوہر نے نیند میں کہا نماز مکمل کرنے کے اس نے دیکھا شوہر ابھی تک لحاف میں دبک کر سو رہا ہے اس نے جاکر کہا نماز کا وقت گزر رہا ہے احمد کے ابا اٹھ جائیں ۔۔ اس نے غصہ سے کہا لیکن شوہر پر کوئی اثر نہیں ہورہا تھا بلکہ شوہر لحاف میں منہ چھپا کر سونے لگا ۔۔۔۔ اس کی نظر پاس پڑے پانی کے جگ پر پڑی اس نے ایک ہاتھ سے لحاف کھینچا اور دوسرے ہاتھ سے پانی کا جگ شوہر کے چہرے پر انڈیل دیا ۔۔ شوہر ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا ۔۔ یہ بارش۔۔ بارش میرے چہرے پر اتنی تیز ۔۔۔ اسکی نظر سامنے کھڑی بیوی پرپڑی ۔۔ تم نے میری نیند خراب کر دی شوہر کے آرام کا ذرا بھی خیال نہیں تمہیں ۔۔ کیسی بیوی ہو تم ۔۔۔ بیوی سہم گئی اور بیٹھ کر کہنے لگی " مجھے آپکے آرام کی فکر ہے لیکن نماز فرض ہے قیامت کے دن اسکی پوچھ ہوگی اور میں نہیں چاہتی کہ آپ ایک فرض سے پیچھے رہ جائیں میں چاہتی ہوں ہم دونوں جنت میں بھی ساتھ رہیں جیسے اس دنیا میں ہیں اور آپ جانتے ہیں میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور جو محبت کرتے ہیں وہ اپنے محبوب کو بھٹکنے نہیں دیتے تو میں کیسے آپکو فرض سے بھٹکنے دوں "وہ بولتی جا رہی تھی شوہر اسے ٹکر ٹکر دیکھتا رہا پھر بولا " ایک منٹ ایک منٹ میں نماز پڑھ آؤں پھر باقی باتیں کرنا ۔۔ میں نماز قضا نہیں کر سکتا "بیوی نے یہ دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کیا ۔۔ایسا اسے مہینے میں ایک دو بار کرنا پڑتا تھا اسکا شوہر نماز تو روز پڑھتا تھا لیکن کبھی شیطان کا غلبہ زیادہ ہوجاتا تو وہ نماز پڑھنے میں غفلت کرتا تو اسکی بیوی ایسے ہی پانی کا جگ انڈیلتی اور ایسا کرنے کی وجہ شوہر کو بتاتی ۔۔۔ شوہر اپنی نیک بیوی کی وجہ سے کبھی نماز پڑھنے میں غفلت نا کرسکتا تھا وہ ہر نماز میں اللہ کا شکر ادا کرتا کہ اللہ نے اسے نیک بیوی عطا کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے گھروں میں محبت کو پھیلائیں دین کو پھیلائیں دوسروں کا خیال رکھیں تاکہ وہ بھی آپکا خیال رکھ سکیں
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.