TIPS


چکنی اور نارمل جلد کو گورا بنانے کے لیئے کریم 

اس کریم کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ٹماٹر کا پیسٹ، عرق گلاب، لیموں کا عرق اور مولیٹھی کا پاوڈر۔ ایک درمیانے سائز کا ٹماٹر لے کر اسکا پیسٹ بنا لیں پھر چند قطرے عرق گلاب شامل کریں آدھے لیموں کا عرق شامل کریں گے اور اسکے بعد دو چمچے مولیٹھی کا پاوڈر شامل کریں، مولیٹھی کا پاوڈر اس کریم کا سب سے اہم حصہ ہے جو نا صرف ہائپر پیگ منٹیشن کو قابومیں رکھتا ہے بلکہ سورج کے مضر اثرات سے بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے ۔جبکہ اس کریم میں شامل عرق گلاب جلد کو نم رکھنے اور رنگت نکھارنے میں اہم قردار ادا کرتا ہے، ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں، رنگت نکھارنے کی کریم تیار ہے ۔
اب ایک برش کی مدد سے اپنے چہرے ہاتھ ،پیر اورگردن پر اس کریم کی موٹی تہہ لگا لیں، اور خشک ہونے تک لگی رہنے دیں،۔تقریباً پندرہ منٹ میں جب یہ پیسٹ خشک ہوجائے گا تو اسکے بعد روئی کو ٹھنڈے پانی میں بھگو کر اپنی جلد پر لگی کریم کو اسکرب کرنا شروع کریں۔ جب پوری کریم اسکرب ہوجائے تو ٹھنڈے پانی کی مدد سے دھو لیں، یہ کریم آپکی جلد میں موجود تمام گند گی صاف کرنے کے ساتھ مردہ خلیوں کو بھی باہر نکال پھنکےا گی جس سے آپکی رنگت صاف شفاف ہوجائے گی۔پہلی بار لگانے میں ہی بہترین نتائج سامنے آئیں گے اورآپ اپنی جلد پر واضح فرق محسوس کر سکیں گی یہ کریم نہ صرف آپکی رنگت نکھارے گی بلکہ آپکی جلد نرم و ملائم کر دے گی۔



0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top