ماں پیاری ماں
* موت کے آغوش میں جب تھک کے سو جاتی ہے ماں
تب کہیں جا کرکے تهوڑا سا سکوں پاتی ہے ماں
* روح کے رشتوں کی یہ گہرائیاں تو دیکھئے
چوٹ لگ جاتی ہے ہم کو اور چلاتی ہے ماں
* مانگتی ہے کچھ نهیں اپنے لئے اللہ سے
اپنے بچوں کیلئے دامن کو پھیلاتی ہے ماں
* پیار کہتے ہیں کسے اور مامتا کیا چیز ہے
کوئی ان بچوں سے پوچھے جس کی مر جاتی ہے ماں
* چاہے ہم خوشیوں میں ماں کو بھول جائیں دوستو
جب مصیبت سر پے آتی ہے تو یاد آتی ہے ماں
الله سب کی ماؤں کو لمبی اور صحت والی زندگی دے
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.