URDU STORY


شہد کا ایک بڑا سا قطرہ فرش پر پڑا تھا۔وہاں ایک چیونٹی آئی اس نے شہد سے چسکی لی اور وہاں سے جانا چاہا۔ لیکن شہد کے میٹھے ذائیقے کے لالچ نے اسے مجبور کیا۔ اسنے شہد کی دوسری چسکی لی اور جانا چاہا لیکن چیونٹی کو لگا کہ صرف شہد کے قطرے کے کنارے سے لی گئی چند چسکیاں کافی نہیں۔ اس لئے اس مرتبہ اُس نے طے کیا کہ شہد کے قطرے کے بیچ میں ڈوب کر اس سے اور زیادہ لطف اٹھایا جائے۔
لیکن جیسے ہی وہ شہد کی بوند میں داخل ہوئی اور لطف اندوز ہونا چاہا، وہ وہاں سے نکل نہ پائی وہ شہد میں ہی مقہوگئی اور وہی اس کی جان نکل گئی۔
سبق : کچھ بصیرت مند اور اہل علم حضرات کہتے ہیں کہ دنیاکی زندگی کیا ہے۔
ایک بڑے سے شہد کے قطرے کی مانند ہے "۔ جو لوگ اس کی تھوڑی مقدار( چسکی) پر راضی رہتے ہیں وہ( قناعت پسند )محفوظ ہوتے ہیں اور جو لوگ اسکی مٹھاس کے لالچ میں اس میں غرق ہوجاتے ہیں وہ برباد ہوجاتے ہیں

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top