آپنے مکئی کا آٹا کھانے میں تو ضرور استعمال کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر اسے جسم پر لگایا جائے تو بہت ہی حیران کن نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
٭ اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو اپنی بغلوں میں تھوڑا سا کارن فلور لگا لیں کہ اس طرح نہ صرف پسینہ کم آئے گا بلکہ آپ کے جسم سے ناگوار بدبو بھی نہیں آئے گی۔
٭ اگر جسم کے کچھ حصوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ریشز ہوجائیں تو مکئی کا آٹا لگانے سے یہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
٭ اگر جوتے پہننے سے آپ کو پاﺅں کی انفیکشن ہوجاتی ہے یاپاﺅں سے بُو آتی ہے تو جرابیں پہننے سے قبل تھوڑا سا کارن فلور پاﺅں پر چھڑک لیں۔اس سے پاﺅں میں بدبو نہیں آئے گی اور انفیکشن بھی نہیں ہوگی۔
٭ اگر آپ کو گرمیوں میں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے اور کمراور جسم پر پسینے کی وجہ سے خارش ہونے لگتی ہے تو پاﺅڈر لگانے کی بجائے کارن فلور کا استعمال کریں۔اس سے آپ کو پسینہ نہیں آئے گا اور خارش بھی نہیں ہوگی۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.