گرمیوں میں جلد کی حفاظت
شہد دودھ دہی اور انڈے انتہائی قیمتی معاون اور حسن ورعنائی ہیں۔ کیونکہ یہ جلد کو غذائیت بخشتے ہیں۔ مثال کے طور پر انڈوں میں پروٹین اور فاسفورس کا آمیزہ ہوتا ہے جوبے حد عذائیت بخش ہے بیوٹی ٹریٹمنٹ میں ان گنت مختلف نباتات استعمال ہورہی ہیں۔ ان میںسے بعض کا استعمال زمانہ قدیم سے ہوتا آرہاہے جن میں عرق گلاب اور عرق چنبیلی شامل ہیں۔ یہ جلد کی ساخت اور رنگت کو نکھارتے ہیں۔ گرمیوں میں جلد چکنی ہوجاتی ہے اور چکنی جلد کو بہت توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ چکنائی کی وجہ سے چہرے کے مسام کے کھل جاتے ہیں۔ ان کھلے مساموں میں میل جمنے کی وجہ سے چہرے پر کیل ،مہاسے اور دانے نکل آتے ہیں۔ اس سے نجات کیلئے جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے اس کے لئے سب سے پہلے پانی اور غذا پر توجہ دیں۔ چکنائی اور تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کریں۔ پھل اور سبزیاں ضرور استعمال کریں۔ چہرے پر کوئی کریم ہرگزنہ لگائیں۔ چہرے پر بھاپ لیں اور کچھ منٹوں بعد تولیہ سے صاف کرلیں۔ چہرے کے کیل نرم پڑ جائیں گے تو آہستہ سے دباکر نکال لیں اور چہرے پر برف کی ٹکور کریں۔ مسام بند ہوجائیں گے۔ اس کے بعد چہرے پر گھریلو ماسک لگائیں۔ ایک انڈے کی سفیدی ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگائیں 20منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں ہفتہ میں ایک بار کے اس عمل سے چہرہ شفاف وصاف ہوجائے گا۔اگر آپ کی جلد خشک ہے تو اپنی غذا پر توجہ دیں۔ وٹامن یا آئرن کے حصول کیلیے ایسی چیزیں زیادہ استعمال کریں جن میں یہ وٹامن موجود ہوں اس کے علاوہ دن میں بارہ سے اٹھارہ گلاس پانی پئیں۔ ایلوویرا عام پودا ہے ایک چمچہ اس کا گودا لیں اور پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔ دس منٹ بعد چہرہ دھولیں روزانہ یہ عمل کرنے سے جلد کی نمی محفوظ رہتی ہے اگر ایلوویرا کا حصول مشکل ہوتو ایک چمچ شہد میں آدھا چمچہ لیموں کا رس ملانے سے بھی فرق پڑجاتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے آدھا چمچ گلیسرین میں آدھا چمچ ملائی ملا کر اور لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنالیں۔ چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد چہرہ دھولیں جلد تروتازا اور شاداب ہوجائے گی ۔ اس کے لئے احتیاط لازمی ہے مختلف بازاری کریمیں استعمال کرنے کی بجائے گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے چاہیے اور اسکے علاوہ دھوپ سے بچنا چاہیے۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.