ہرا دھنیا اور اس کے فوائد
ہم ہرے دھنیے کے محض چند پتے سالن پر سجاوٹ کی غرض سے ڈال دیتے ہیں حالانکہ یہ بہت مفید اور بے حد سستی سبزی ہے۔
* نیند کی کمی کی شکایت ہو ہرا خشک دھنیا خوب کھائیں۔
* سوزش، جلن، الرجی ہو تو ہرایا خشک دھنیا خوب کھائیں، آرام آجائے گا۔
* قے آرہی ہو تو دھنیے کا پانی پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔
* زبان پر چھالے پڑے ہوں تو دھنیا کا عرق لگائیں۔
* کچا پیاز کھانے کے بعد منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔ اسے ختم کرنے کے لئے چند دانے خشک دھنیا چبالیں۔
* گرمی میں پیاس بہت لگتی ہو تو دو تولے خشک دھنیا رات کو مٹی کے برتن میں بھگودیں۔ صبح کو چھان کر چینی ملائیں اور پئیں پیاس دور ہوجائے گی۔ دل دھڑکنے کے مرض میں بھی دھنیا کا پانی مفید ہے۔
* جن لوگوں کو ڈکار بہت آتے ہیں، وہ سوکھا دھنیا چبالیں تو شکایت دور ہوجاتی ہے۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ دھنیا استعمال کرنا چاہیے۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.