بدلتے موسم کا نزلہ ، زکام ، کھانسی
یہ شکایتیں عموماً الرجی یا پھر وائرس اور جراثیم کی وجہ سے
ہوتی ہے جن میں دیسی طریقہ علاج کو مفیدایا جاتا ہے-
اجزاء:
اجزاء:
ادرک کا ٹکڑا – 1انچ کا
ٹی بیگ -1عدد
شہد – 1چائے کا چمچ
پانی -2 کپ
ادرک کو باریک چاپ کر لیں – اب کسی برتن میں دو کپ پانی
ڈالیں اور اس میں ادرک ڈال دیں اور ابلنے دیں – جب پانی ایک کپ رہ جائے تو اسے
چولہے سے اُتار لیں اور کسی کپ میں ڈال دیں –اب اس کپ میں ایک ٹی بیگ ڈالیں اور
مکس کریں – جب ٹی بیگ اپنا رنگ چھوڑ دے تو ٹی بیگ نکال لیں – پھر اس میں شہد ڈالیں
اور مکس کریں – نیم گرم ہونے پر پی لیں- صرف ایک کپ پینے سے ہی آپ کافی حد تک بہتر
محسوس کریں گے – دن میں دو بار صبح شام یہ قہوہ پئیں – صرف تین دن کے مسلسل
استعمال سے آپ مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گے-
ٹی بیگ نہ ہو تو آپ چائے کی پتی ادرک کے پانی میں ڈال کر دم
دے کر چائے بنا سکتے ہیں –
ادرک کی چائے جسم کی کاہلی ،سستی ،درد ،بخار ،کھانسی اور نزلہ
کے لئے انتہائی مفید ہے-
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.