home remedy for dandruff image

کچھ گھریلو ٹوٹکے جن کے ذریعے آپ خشکی و سکری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ 

1) دوبڑے چمچے میتھی دانے کو پانی میں ساری رات بھگوکررکھیے۔ صبح کو میتھی دانوں کو پیس کر ان کا لیپ بنالیجیے اور اسے اپنے سرپر اچھی طرح مل لیجیے۔ ایک گھنٹے تک اسے لگا رہنے دیجیے۔ اس کے بعد کسی ہلکے شیمپو سے اسے دھوڈالیے۔
2) زیتون کا تیل،بادام کا تیل، کیسٹر آئل اور نیم کا تیل(سب خالص ہونے چاہئیں) ہم وزن لے کر کسی شیشی میں مکس کرکے رکھ لیں اور اسے بالوں کی جڑوں میں ہلکے ہلکے مساج کریں۔اس کے باقاعدہ استعمال سے انشااللہ خشکی، سکری، کا کا خاتمہ ہوجائے گا۔
3) سرسوں کے تیل میں کیلے کے تنے کا عرق اور دہی ملاکر سرپہ لگانے سے بالوں کی خشکی سے نجات مل جاتی ہے۔
4) خالص سیب کا سرکہ اور پانی کے آمیزے کو بالوں میں مانگ نکال کر روئی سے لگائیں اس سے بالوں کی خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
5) مہندی اور ناریل کا تیل برابر مقدار میں لے کر سر میں لگانے سے بالوں سے خشکی ختم ہوجاتی ہے۔
6) زیتون کے تیل کو ہلکا گرم کرنے کے بعد رات کو سر کی مالش کریں۔ صبح نیم گرم پانی سے سردھولیں۔ بالوں سے خشکی کا خاتمہ ہوجائے گا-

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top