خشک اور خراب ہو جانے والے بالوں
کے لیے سستے گھریلو نسخے جو بالوں کی چمک دمک واپس لوٹا دیتے ہیں :
زیتوں کے تیل کا استعمال :
خشک بالوں میں نمی واپس لانے کے لیے آدھا کپ زیتون کا تیل
ہلکا سا گرم کریں اور اس کو اپنے بالوں میں لگالیں – لگانے کے بعد سر پر ایک تھیلی
چڑھا کر بالوں کو تولیے سے ڈھانپے رکھیں اور اس کے بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیں –
مکھن سے مالش :
خشک اور آسانی سے ٹوٹ جانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے
کچھ مقدار میں مکھن لے کر اس کی مالش
بالوں پر کریں ،پھر اپنے بالوں کو کسی کپڑے سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں – اس
کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو لیں آپ کو کچھ دنوں میں نمایاں فرق محسوس ہوگا
-
سیب کے سرکے کا استعمال :
اپنے تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے اس بہترین
گھریلو نسخے کا استعمال کریں ۔ ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ،دو چائے کے چمچ زیتون
کا تیل اور تین انڈوں کی سفیدی ان سب کو مکس کرکے اپنے بالوں پر لگا کر اس کی مالش
کریں – اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر
شیمپو سے دھو لیں –
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.