home remedy image



موسم سرما میں ’’بند ناک‘‘ سے نجات پانے کے ٹوٹکے

عام طور پر اکثر لوگوں میں ناک بند ہوجانے کی شکایات رہتی ہے یہ شکایت سردیوں میں خاص طور پر بہت بڑھ جاتی ہے۔ ناک بند ہوجانا ایک گھمبیر مسئلہ ہے جو اکثر سرد راتوں میں پیدا ہوتا ہے۔ ناک بند ہونے کی صورت میں سانس لینے کا عمل دشوار ہوجاتا ہے اور رات بھر کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔ ناک بند ہونے کی یہ شکایت آگے چل کر Sinus کی بیماری کی شکل اختیار کرلیتی ہے، نہ صرف یہ بلکہآگے بڑھ کر یہ شکایت کئی بڑے مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ ناک بند ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے وائرس، الرجی یا پھر ناک کی جھلی کا بڑھ جانا، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے ہر دوسرا شخص متاثر ہوتا ہے۔ ان ٹوٹکوں سے آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں:


پانی: گرم پانی کا استعمال جکڑی ہوئی ناک میں آرام دیتا ہے، ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے اور ناک کی جھلی میں حرارت پیدا کرتا ہے جس سے درد میں تسکین ملتی ہے، اگر ناک بہت زیادہ جکڑی ہوئی یا بند ہے اور آپ نیند بھی نہیں لے پارہے تو گرم پانی (نیم گرم یا جتنا گرم پیا جاسکتا ہو) شکر ملا کر پی لیں۔

ادرک: ایک چائے کا چمچہ تازہ ادرک کو ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے بند ناک فوراً کھل جاتی ہے، ادرک کا استعمال چائے، لیموں کا رس اور شہد کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے، ادرک میں شامل کیمیائی اجزاء ان قدرتی اشیاء کے ساتھ مل کر نزلہ زکام سے متعلق تمام امراض کا خاتمہ کرتا ہے۔

سیب کا سرکہ: اس مرض میں سیب کا سرکہ بھی حیرت انگیز نتائج دیتا ہے، نہ صرف بند ناک کھولتا ہے بلکہ نزلے کے بار بار اخراج کو بھی روکتا ہے۔ اگر سیب کا سرکہ کسی دوسری چیز میں ملائے بغیر استعمال کیا جائے تو اس کا بہت جلد فائدہ پہنچتا ہے اس سے نہ صرف ناک صاف ہوتی ہے بلکہ سانس لینے کا عمل بھی آسان بناتا ہے۔

ٹماٹر کا رس: ٹماٹر جسے عام طور پر ایک اس بھری سبزی کے طور پر جانا جاتا ہے یہ دراصل پھلوں کی ایک قسم ہے، ٹماٹر میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہر لحاظ سے آپ کے جسم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ٹماٹر کھانے سے نہ صرف Sinuses پرابلم دور ہوتا ہے بلکہ ناک میں نزلہ کی صورت موجود رطوبت کو بھی ختم کرتا ہے اور ناک میں موجود چھوٹی چھوٹی خون کی نالیوں میں ہوجانے والی سوجن اور سرخی کو بھی دور کرتا ہے، وٹامن سی کی بھرپور موجودگی کی وجہ سے ہمارے جسم میں موجود مدافعتی نظام کو مضبوطی عطا ہوتی ہے۔

سوپ: نزلہ زکام کے لئے ہر قسم کا گرم سوپ بہترین سمجھا جاتا ہے، ہاٹ چکن سوپ اس مرض میں سب سے مفید ہوتا ہے، یہ جسم میں ٹھنڈک کو دور کرتا ہے اور بند ناک کو کھولتا ہے اس لئے موسم سرما میں دوسری غیر ضروری چیزیں کھانے کے بجائے اگر آپ اپنے کھانوں میں چکن کارن سوپ کا استعمال بڑھادیں تو یہ آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ اس کے علاوہ سبزیوں کا سوپ بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

پیاز: ایک درمیانی عدد کی پیاز کا چھلکا اُتار کر اسے درمیان میں سے کاٹ لیں، چار سے پانچ منٹ تک اسے سونگھیں اس سے ناک صاف ہونے کے ساتھ ساتھ کھل بھی جائے گی، نہ صرف یہ بلکہ اس سے سینہ اور ناک میں موجود ریشہ سے بھی نجات ملے گی۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top