ابٹن بنانے کے آزمودہ ٹوٹکے
ڈرائے اسکن کیلئے:
دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے بادام اور دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے چاول ہم وزن لے کر دودھ سے مکس کر پانچ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اسکے بعد چہرے پر لگا کر بیس منٹ چھوڑ دیں پورے جسم پر کہیں بھی لگاسکتے ہیں۔ اس سے آپکی جلد کا رنگ ہلکا ، بلیک ہیڈ اور ڈیڈ اسکن کا خاتمہ ہو جائے گا۔
فوری نکھار کا ابٹن ہر جلد کیلئے:
آمبہ ہلدی، گوند کتیرا، کیسر ،حسنِ یوسف سب کو پیس کر دودھ سے مکس کرکے تھوڑا سا بادام کا تیل ملاکر لگالیں۔
رنگ گورا کرنے کیلئے:
ایک چمچ مونگ کی دال کا پاؤڈر اور حسنِ یوسف اچمچ اور دہی تین چمچ لے کر پیسٹ بنا لیں اور منہ دھو کر لگالیں بارہ سے پندرہ منٹ بعد پانی کا اسپرے کریں اور ہلکے ہاتھ سے رگڑ کر دھو لیں۔
سرد موسم کا ابٹن:
خشخاش یا حسنِ یوسف، ورس، السی کی کھل، بادام، ہلدی، گوندھ کتیرا ، ان تمام کو ہم وزن لے کر پیس لیں اگر چھائیاں اور پگمینٹیشن ہے تو اسمیں مولی کے بیج پیس کر ملا لیں ۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے تما م اجزاء پچاس پچاس گرام لئے ہیں تو مولی کے بیج پچیس گرام ملائیں، دودھ سے مکس کرکے روزانہ استعمال کریں اور صابن سے پرہیز کریں۔
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your comments.