ہلدی سے نرم و ملائم‘ بے داغ اور چمکدار جلد :
تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کراسے اپنے چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں ہلدی اور دودھ کا مکسچر چہرے پر قدرتی کلینرز کاکام کرے گا اور خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنادے گا۔
قدرتی کلینرز:
تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کراسے اپنے چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں ہلدی اور دودھ کا مکسچر چہرے پر قدرتی کلینرز کاکام کرے گا اور خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنادے گا۔
پھٹی ہوئی ایڑھیوں کیلئے:
پھٹی ہوئی ایڑھیوں کیلئے تین کھانے کے چمچ ہلدی میں ایک چمچ ناریل کا تیل یا کسٹرآئل ڈال کر اس کا پیسٹ بنائیں اور اسے ایڑھیوں پر لگائیں اس سے نہ صرف ایڑھیاں صحت مند ہوں گی بلکہ ان کے پھٹنے کی وجہ سے ہونے والے درد کو بھی فوری سکون اور آرام ملے گا۔ اس کے علاوہ اس قدرتی نسخے کا استعمال انگلیوں کے درمیان پیدا ہونے والے انفیکشن کو بھی روکنے میں مدد دیتا ہے۔ اس نسخے کو اس وقت تک استعمال کریں جب تک ایڑھیاں اچھی حالت میں نہ آجائیں۔
آنکھوں کے گرد جھریاں:
ہلدی کا استعمال آنکھوں کے گرد جھریوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاہ حلقوں کو بھی غائب کردیتا ہے۔ تھوڑی سی مقدار میں گنے کا رس لیں اور اس میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر چہرے پر لگائیں۔ جھریوں کیلئے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ اس کے علاوہ دو کھانے کے چمچ لسی میں چٹکی بھر ہلدی شامل کرکے کریم بنالیں اب اسے آنکھوں کے اردگرد لگائیں اور تقریباً بیس منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں اس کریم کو ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ ضرور استعمال کریں۔
ہلدی خشک جلد کیلئے:
خشک و بے رونق اورکھردری جلد کیلئے ایک عدد انڈے کی سفیدی میں دو قطرے زیتون کا تیل ایک تازہ لیموں کا جوس‘ تھوڑا ساعرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اب اس مکسچر کو چہرے‘ گردن کہنیوں اور گھٹنوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس نسخے کے باقاعدہ استعمال سے جلد کی سیاہی اور خشکی دونوں دور ہوجائے گی۔
ہلدی پیک:
آدھا کپ کھٹے دہی میں ایک کھانے کا چمچ ہلدی پاؤڈر شامل کرکے اس کا پیسٹ بنالیں اور اب اسے ہاتھوں‘ بازوؤں اور ٹانگوں پرلگا کر مساج کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں لیکن صابن کا استعمال نہ کریں , یہ شاندار پیک آپ کے ہاتھوں اور باقی حصوں کو نرم و ملائم اور چمکدار بنادے گا اور جلد کی رنگت بھی نکھرجائے گی۔
بالوں کی خشکی کیلئے:
حسب ضرورت زیتون کے تیل میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر اس مکسچر کو سر کی کھوپڑی پرلگائیں اور پندرہ منٹ لگا رہنے کے بعد کسی اچھے اور معیاری شیمپو سے سردھولیں۔
چھائیوں کیلئے:
ہلدی اور لیموں کے مکسچر کو چہرے کے متاثرہ حصے پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد منہ دھولیں۔
The King Casino and Resort
ReplyDeleteThe king casino and resort features a modern casino with everything you'd expect from a classic Vegas Strip casino. The 우리카지노 사이트 resort 더킹카지노 주소 features 바카라 50000 square 카지노 feet 온라인카지노사이트 of Funding: $250 millionDesign: Inspired DesignMasters: Ivan Karaszko