TIPS

دار چینی
عر بی قر فہ سندھی دال چینی فارسی دارچینی انگریزی Cinnamon Bark دار چینی جو عرف عام میں دال چینی کے نام سے مشہور ہے یہ ایک درخت کی خوشبو دار چھال ہے ۔ جو ہر گھر میں ،گرم مصالحو ں میں استعمال ہو تی ہے ۔ اسے پیس کر سالن کو خو ش ذائقہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا تاہے ۔ زمانہ قدیم سے دار چینی کا استعمال دوائیو ں میں ہو تا آیا ہے۔ حکیم جا لینو س ، قدیم ہندی اطباءاور اسلامی اطبا ءنے دار چینی کا ذکرکیا ہے ۔ دارچینی کا رنگ بھو را سیا ہی ہو تا ہے ۔ اس کا ذائقہ شیریں تیز اور نہا یت خو ش گوار ہو تا ہے ۔ اس کا مزاج گرم و خشک نمبر3 بیان کیا گیا ہے ۔ اس کی قوت پندرہ سال تک قائم رہتی ہے ۔ اس کی مقدار خوراک دو ماشہ سے چار ما شہ تک ہے ۔ بعض حالات میں اس کی خوراک کی مقدار ایک تولہ یو میہ بھی ہو سکتی ہے ۔ 

دار چینی کے فوائد

* دارچینی ایک بہترین خوشبوا دار چیز ہے جو کہ دافع تعفن بھی ہے
* اس کی تا ثیر قابض ہو تی ہے
 * دانتو ں اور مسوڑھو ں کی تکالیف میں روغن دار چینی بہت مفید ہو تاہے
*  دار چینی کا جو شاندہ جو ہر قسم کی کھا نسی کے لیے مفید ہے ۔ دار چینی چار ما شہ ، بہی دانہ شیریں چار ما شہ، اصل السوس ایک تولہ ، زوفا ایک تولہ ، انجیر زرد تین عدد ،کو کنا ر دو عدد او رکو زہ مصری ایک تولہ ، ان تمام ادویہ کو آدھ سیر پانی میں جو ش دیں پھر مل چھان کر شیشی میں محفوظ کر لیں ۔ دن میں تین دفعہ صبح ، دوپہر اور شام پانچ تولہ کی مقدار میں نیم گرم کر کے پلانے سے فائدہ ہو تاہے ۔
 * پھلبہری اور بر ص ، بہق کے امر اض میں اسے رگڑ کر طلا ءکر نے سے نشانات درست ہو جا تے ہیں ۔
*  زہریلے جانوروں کے کا ٹے پر درد اور سو ز ش کی تسکین کے لیے درد پر پیس کر لیپ کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے  *نسیان کو دور کرنے کے لیے دار چینی کا سفوف دو دو ما شے صبح و شام نیم گر م دودھ کے سا تھ استعمال کرنا چاہیے ، مجرب ہے ۔
 * نزلے اور زکام میں دا رچینی کا سفو ف ایک ایک ماشہ صبح و شام ہمر اہ پانی استعمال کرنا مفید ہے

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top