WAZAIF

نوکری اور ملازمت‘ صحت و تندرستی کے لیئے

بعض لوگ صحت میں خرابی کے سبب کچھ کام نہیں کرسکتے اور کام کرنا چاہتے ہیں تو نوکری یا ملازمت نہیں ملتی اسی پریشانی میں وقت گزرتا رہتا ہے اور قرض پر قرض چڑھتا رہتا ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے:۔
اول نماز کی پابندی کریں‘ باجماعت نماز ادا کرنے کی کوشش کریں۔ دوسرے یہ کہ روزانہ بعد نمازفجر باوضو اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل اس کے بعد ایک مرتبہ سورۂ یٰسین شریف اس کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل اس کے بعدگیارہ مرتبہ درُود شریف پڑھ کر روزی کی دعا کریں۔ تیسرے یہ کہ ہر فرض نماز کے بعد سات سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد پچیس مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھیں۔ عشاء کی نماز کے بعد باوضو روزانہ یَاوَاسِعُ تین سو ساٹھ مرتبہ پڑھا کریں۔ گناہوں سے بچیں اور لوگوں کی دل آزاری اور ان کو تکلیف دینےسے خود کوبچائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند ماہ ان اعمال کو کرنے سے جسمانی بیماریوں سے نجات ملے گی اور روزگار کا غیب سے انتظام ہوجائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks for your comments.

 
Blogger TemplateKhushiyon Ka Khazana © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top