
ملیحہ مسلسل میٹھی نظروں سے مونا کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہی تھی جو اس کی بیٹی شائستہ کی ہم عمر تھی۔ملیحہ اپنی کزن صبیحہ کے گھر آئی ہوئی تھی۔ "بہن!مجھے مونابہت ہی پسند ہے۔اگرچہ ابھی کم سن ہے لیکن ایک بات کہنے کو دل کرتا ہے۔" ملیحہ نے پان چباتے ہوئے بات شروع کی۔ "ارے ملیحہ!بے تکلفی سے کرو جو بات بھی من م…